تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

ہم غیر ملکی نوکر شاہی کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ’دوسری ترمیم‘ کی آزادیوں کو روند ڈالے: صدر ٹرمپ

Share Button

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتھیاروں کی تجارت کے عالمی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے) کے انڈیانا پولیس اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اسلحے کی تجارت کے معاہدے کو مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکی اقتدار اعلیٰ کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی سینیٹ سے درخواست کی کہ ’معاہدے کی توثیق کے عمل کو مسترد کیا جائے اور منسوخ کردہ معاہدے کو میرے دفتر میں پیش کیا جائے تاکہ میں اسے ٹھکانے لگاؤں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں اس معاہدے سے امریکا کو دستبردار کروں گا جس کے تحت روایتی ہتھیاروں جن میں چھوٹے ہتھیار، جنگی ٹینکس، جنگی جیٹ اور بحری جہاز شامل ہیں، کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ اقوام متحدہ کے آرمز ٹریڈ ٹریٹی کی کبھی توثیق نہیں کرے گی، ہم اپنے دستخط سے دستبردار ہورہے ہیں، اقوام متحدہ کو جلد باضابطہ نوٹس مل جائے گا کہ امریکا نے اس معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔

صدر نے خطاب میں کہا کہ ہم غیر ملکی نوکر شاہی کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ’دوسری ترمیم‘ کی آزادیوں کو روند ڈالے لہٰذا ہم اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے کی توثیق نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ دوسری ترمیم‘ اسلحہ رکھنے والوں کے حقوق کی ضمانت دیتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ معاہدے پر نظرثانی کے بعد صدر نے اس دستاویز کو منسوخ کردیا ہے جس پر 2013ء میں سابق صدر اوباما کے دور میں سابق وزیر خارجہ جان کیری نے دستخط کیے تھے، یہ معاہدہ 2014ء میں وجود میں آیا جس کی اب تک 96 ملکوں نے توثیق کی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق 25 میں سے 17 چوٹی کے ہتھیاروں کے برآمد کنندگان نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے جس میں روس اور چین بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں پہلے ہی روایتی ہتھیاروں کی منتقلی کے ضابطے موجود ہیں لیکن دیگر ملکوں کے پاس ایسا نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقتدار میں آکر ڈونلڈ ٹرمپ اوباما دور میں ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے بھی امریکا کو علیحدہ کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ یکم جون 2017 کو عالمی موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کیلئے 2015 میں ہونے والے پیرس کلائمٹ چینج ایگریمنٹ سے بھی علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔ اس معاہدے پر بھی اوباما کے دور میں دستخط کیے گئے تھے۔ ٹرمپ کا مؤقف تھا کہ یہ معاہدے امریکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔

Facebook Comments
Share Button