تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Share Button

بیجنگ ( آئی این پی ) پاکستان اور چین نے ہر سطح پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ تجارت ‘ عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر اور وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، اقتصادی راہداری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے سی پیک کے اگلے مرحلے میں زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا، اگلے مرحلے میں صنعتی’ سماجی اور اقتصادی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا،جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے،پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھے گا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلسل اور کامیاب کوششیں قابل تعریف ہیں۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر نے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ افغانستان اور جنوبی ایشیاء سمیت علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان چین سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ سیاست ‘ سلامتی اور معیشت میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ تجارت ‘ عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ چینی صدر نے پاکستان کی خودمختاری’ سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقا ت کی ، ملاقات میں دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون ‘ اقتصادی راہداری کے ذریعے معاشی اشتراک کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ ترقی کے حوالے سے فورم پوری دنیا کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اقتصادی راہداری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ تجارتی ترقی ‘ عوامی منصوبے ‘ معاشی ‘ معاشرتی بحالی اور زرعی ترقی ممکن ہوسکے گی۔ خصوصی اقتصادی زون سے پاکستان کی تجارت اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے سی پیک میں مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں میں تجارت’ معاشی روابط میں اضافہ ہوگا۔ ملاقات میں پاکستان چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Facebook Comments
Share Button