تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

چلاس گرین نے جشن بہاراں پولو کپ جیت لیا

Share Button

چلاس گرین کی ٹیم نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ سول پول کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا فائنل میچ میں چلاس گرین کی ٹیم نے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چلاس ریڈ کی ٹیم کو 3 گول کے مقابلے 8 گول سے شکست دی فاتح ٹیم کے کھلاڑی وسیم کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین اف دی میچ اور شہزادہ کو بہترین گھوڑے کا جبکہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ طفیل کو دیا گیا تفصیلات کے مطابق محمکہ سیاحت کھیل وثقافت کے تعاون سے اور صوبائی وضلعی پولو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آغا خان شاہی پولو گروانڈ میں منعقد ہونے والے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے سول پول کا فائنل چلاس ریڈ اور چلاس گرین کے مابین کھیلا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان جبکہ میر محفل کمانڈنگ آفسر ایس سی او کرنل فرہان حبیب تھے اس موقعے پر وزیر سیاحت کھیل وثقافت فداخان فدا, ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی علی کرنل شریف ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن معظم علی, ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم, اعلی سول اور عسکری افسران,سینئر پولو پلیئرز سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجودہ تھیں میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا کھیل کا مظاہرہ ہوا پہلے ہاف کے اختتام پر چلاس گرین کی ٹیم کو مخالف ٹیم کے خلاف ایک گول کے مقابلے 4 گول کی سبقت حاصل تھی میچ کے دوسرے ہاف میں چلاس گرین کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پر چلاس ریڈ کو 3 گول کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لیا آخر میں مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی جبکہ ونر ٹیم کو پچاس ہزار, رنر اپ ٹیم کو چالیس ہزار روپے تقسیم کیں اور دیگر کھلاڑیوں میں کمانڈنگ آفیسر ایس سی او کرنل فرہان حبیب ,وزیر سیاحت کھیل وثقافت فداخان فدا, ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی, کرنل شریف, ولایت خان, محمد انور, ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم, نے انعامات تقسیم کیں جبکہ ایس سی او کی جانب سے ونر ٹیم کو نقد پندرہ ہزار رنر اپ ٹیم کو دس ہزار روپے دیے گئے اور کرنل شریف نے ونر ٹیم کو ساٹھ ہزار روپے دیے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments
Share Button