تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

میشا شفیع نے علی ظفر کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

Share Button

لاہور: میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر کو 2 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

مشیا شفیع کی جانب سے حنا جیلانی ایڈووکیٹ اور ان کی قانونی ٹیم نے گلوکار علی ظفر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر میشا شفیع کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے گئے، علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع ملالہ بننا چاہتی ہیں، ان ریمارکس سے ملالہ کی بھی توہین کی گئی۔

قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ علی ظفر کو محتسب نے جنسی ہراسانی کے الزام سے بری نہیں کیا، میشا شفیع کی شکایت تکنیکی بنیادوں پر مسترد ہوئی ہے۔

میشا شفیع کی لیگل ٹیم کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ محتسب کے فیصلے کے خلاف معاملہ ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔

نوٹس کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ میشا شفیع نے 2015 میں کینیڈا کی شہریت کے لیے درخواست دی تھی، 2016 میں شہریت ملی، علی ظفر کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

قانونی نوٹس میں علی ظفر کو 15 روز میں معافی مانگنے یا 2 ارب روپے ہرجانہ دینے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب گلوکار علی ظفر کی لیگل ٹیم نے علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئے ہیں۔

علی ظفر کی وکیل بیرسٹر عنبرین قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ اسکرین شاٹ سے ثابت ہوتا ہے میشا شفیع نے ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا، وہ شروع سے اب تک جھوٹ ہی بولتی رہی ہیں۔ علی ظفر کی وکیل کا کہنا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آکر رہتا ہے۔

گلوکار علی ظفر نے اپنی لیگل ٹیم کا بیان ری ٹوئیٹ کیا ہے اور ساتھ ہیں ایک قرآنی آیت کا حوالہ بھی دیا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر سختی سے تردید کر چکے ہیں اور دونوں کا معاملہ عدالت میں ہے۔

Facebook Comments
Share Button