GB News

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، خاتون اور بچہ شہید

Share Button

راولپنڈی (آئی این پی)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون اور بچہ شہید ہوگئے ، ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )سے جار ی بیان کے مطابقبھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے نسرین بی بی خاتون اور 12سالہ محمد زاہد شہید ہوگئے جبکہ دوسری خاتون سونیا بی بی شدید زخمی ہوئیں۔بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج نے تتہ پانی اور کوٹ کٹیرا سیکٹر میں فائرنگ کی ، جواب میں پاک فوج نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ، ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بھارتی فورسز کی شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک اور معصوم شہری کی جان چلی گئی، بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا عمل ان کی بزدلی کا مظہر ہے،بھارتی حکومت کو یہ غلط فہمی ہے کہ اس طرح کے واقعات سے ہمارا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے موقف تبدیل ہوجائے گا ۔

Facebook Comments
Share Button