GB News

پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں شاہد آفریدی کی وجہ سے پیدا ہوئیں: عمران فرحت

Share Button

عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی، آل راونڈر کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں، کرکٹرز کیخلاف ان کے بیانات پر شدید غصہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمران فرحت کی جانب سے آل راونڈر شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر میں متنازعہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کیخلاف شاہد آفرید کے بیانات پر شدید غصہ آیا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔عمران فرحت کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی کے ساتھ 15 سال کرکٹ کھیلی، پاکستان کی کرکٹ میں بہت سی خرابیاں ان کی ہی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ عمران فرحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران شاہد آفریدی کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ برباد ہوئی۔ جتنے مسائل شاہد آفریدی کی وجہ سے آئے شاید ہی کبھی آئے ہوں۔ شاہد آفریدی سے متعلق سوشل میڈیاپرجو کہا وہی سچائی ہے۔

Facebook Comments
Share Button