GB News

آصف علی کی ورلڈکپ میں شمولیت مشکل ہوگئی

Share Button

جارح مزاج بلے باز آصف علی کی ورلڈکپ میں شمولیت مشکل ہوگئی، ذرائع کے مطابق ٹیم مینیجمنٹ نے نچلے نمبرز پر کھیلنے والے بلے باز کو عالمی کپ کے پلان سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے میچ کیلئے جارح مزاج بلے باز آصف علی کی جگہ آل راونڈر شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔قومی کرکٹر شعیب ملک نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔ شعیب ملک کو گھریلو مسائل کے سبب 29 اپریل کو ٹیم کو چھوڑ کر دبئی لوٹنا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے تاہم اب انہوں نے دوبارہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور کل ہفتہ کو ساتھمپٹن میں شیڈول انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو دستیاب بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو دوسرے ایک روزہ میچ کا حصہ بنانے سے قبل ٹیم مینجمنٹ ان کا مکمل طور پر فٹنس ٹیسٹ لے گی، معیار پر پورا اترنے کی صورت میں انہیں دوسرے ایک روزہ میچ میں ایکشن میں دکھائی دینے کا بھرپور موقع دیا جائے گا، بصورت دیگر وہ 14 مئی کو برسٹل میں شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو آصف علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع نے آصف علی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جارح مزاج بلے باز کی ورلڈکپ میں شمولیت کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینیجمنٹ نے نچلے نمبرز پر کھیلنے والے بلے باز آصف علی کو عالمی کپ کے پلان سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا باقاعدہ اعلان اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آل راونڈر شعیب ملک اور عماد وسیم نچلے نمبرز پر بیٹنگ کی ذمے داری نبھائیں گے۔واضح رہے کہ عالمی کپ کیلئے پاکستان کی حتمی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے محمد عامر اور آصف علی کو موقع دے کر اعلان کیا گیا تھا کہ اگر یہ دونوں کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب ہوئے، تو تب انہیں ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button