تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

قرضے اتارنے کیلئے قوم کو مشکلات سے گزرنا پڑے گا،وزیر اعظم

Share Button

اسلام آباد+ راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‘ہمیں احساس ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، قرضے اتارنے کیلئے قوم کو مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ غریب عوام کے گھر میں جب بیماری ہو تو اسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی نئے اسپتال بنائیں گے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع دے گی اور اسی طرح ہم دیہات میں گائے بھینس دے کر گھرانوں کو خوشحال بنائیں گے’۔وزیر اعظم نے کہا کہ ‘ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے سر پر چھت ہو، ہم غریب عوام کے لیے سستے گھر کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کا جلد آغاز ہوجائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں احساس ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، مہنگائی ہونے کی وجہ قرضے ہیں اور ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے کہ ہم یا تو مزید قرضے بڑھنے دیں یا قیمتیں بڑھائیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے قرضے اتارنے کے لیے نظام ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قرضوں کے اترنے تک قوم کو مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام درست ہوتے ہی پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو جائے گی، انسانوں اور قوموں کی زندگی میں اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں، پاکستان معاشی ابتری سے نکل کر عظیم ملک بنے گا، صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، صحت انصاف کارڈ کے مستحق افراد 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرا سکتے ہیں، ہم احساس پروگرام کی بدولت معاشرے میں نئی سوچ لا رہے ہیں۔ زچہ و بچہ ہسپتال میں پنجاب حکومت اور ٹاسک فورس مکمل معاونت فراہم کرے گی، عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہی اچھی حکومت کی پہچان ہے، صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، عام آدمی کی مشکلات حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم بے گھر اور مستحق افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں، جہاں بھی ضرورت ہو گی نئے ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے فراہم کریں گے، دیہاتوں میں غریب لوگوں کی معاشی بہتری کیلئے گائے بھینسیں اور مرغیاں دیں گے، چاہتے ہیں کہ ہر مزدور کے سر پر چھت اور کھانے کیلئے روٹی دستیاب ہو، ہم ہر شہری کو اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،احساس ہے کہ عام شہری مہنگائی سے متاثر ہو رہا ہے، حکومت میں آئے تو 13 سو ارب روپے گردشی قرضہ ورثے میں ملا ، قرض اتارنے کیلئے آمدنی میں اضافہ اور خرچ میں کمی کرنا ہی پڑتی ہے، نظام درست ہوتے ہی پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہو جائے گی، انسانوں اور قوموں کی زندگی میں اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں، پاکستان معاشی ابتری سے نکل کر عظیم ملک بنے گا۔

Facebook Comments
Share Button