GB News

یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے فوری طورپر اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ کاوزیر اعظم کومراسلہ

Share Button

گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان اورایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے یوٹیلٹی سٹورز میں روزہ داروں کیلئے کوئی سبسڈائزڈ اشیاء میسر نہیں لہٰذا گلگت بلتستان کے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے فوری طورپر اشیاء کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہوا اور تمام یوٹیلٹی سٹورز خالی ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت روزہ داروں کی مشکلات کا احساس کرے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کے تمام اشیاء پر سبسڈی دی تھی اور گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں ضروری اشیاء موجود تھے۔ اس دفعہ تبدیلی سرکار نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو اشیاء فراہم نہیں کیا جس سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد نعیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی ایک ارب 60 کروڑ کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا بلتستان کے عوام کیلئے تحفہ اور گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا وعدہ تھا جو پورا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی پر اگست سے کام کا آغاز ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت نے ہونہار طالب علموں کیلئے جدید تعلیم کے حصول کیلئے لیپ ٹاپ سکیم متعارف کروایا ہزاروں طلب علموں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جس سے انہوں نے استعفادہ حاصل کیا نئے پاکستان والوں نے اقتدار میں آکر ہی لیپ ٹاپ سکیم ختم کردی۔حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے خصوصی طور پر فیس ری ایمبرسمنٹ سکیم متعارف کروایا جس کے تحت گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی فیسیں وفاقی حکومت ادا کرتی تھی لیکن نئے پاکستان والوں نے اقتدار میں آکر ہی اس اہم سکیم کو ختم کردیا جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو بھاری فیسیں ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ غریب طالب علموں کے والدین بدعائیں دے رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کو خصوصی مراسلہ تحریر کیا ہے گلگت بلتستان کے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی فیس ری ایمبرسٹمنٹ سکیم کو جاری رکھا جائے۔

Facebook Comments
Share Button