تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

بلتستان یونیورسٹی میں غذر کے 10طلباء کو سکالرشپ دینے کا اعلان

Share Button

غذر(بیورورپورٹ)بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں جدید اصلاحات لانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں بلتستان یونیورسٹی پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کام کررہے ہیں انہوں نے کے آئی یو کیمپس غذر اور بعدازاں غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی صرف بلتستان ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا اہم درسگاہ ہے انہوں نے غذر کے طلباء وطالبات کے لیے یونیورسٹی میں 10سیٹیں سکالرشپ پر دینے کا بھی اعلان کیا وی سی بلتستان یونیورسٹی نے مزید کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے قیام کا مقصد کے آئی یو کے مقابلے میں کسی ادارے کو کھڑا کرنا نہیں بلکہ بلتستان کے طلباء و طالبات کی سفری مشکلات کے باعث یہ ادارہ قائم کیا گیا جس کے دروازے پورے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کے لیے کھلے ہیں ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ بلتستان کے عوام انتہائی علم دوست ہیں جبکہ ضلع غذر کے اندر بھی تعلیمی شرح سوفیصد پایا جاتا ہے جو انتہائی حوصلہ افزاء امر ہے ادارے کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پہلی بار انٹرنیشنل لیول کی سینڈیکیٹ کمیٹی بنائی ہے جہاں انتہائی قیمتی شخصیات شامل ہیں جن کا جامع کی کامیابی کے لیے کردار غیر معمولی ہے وی سی بلتستان یونیورسٹی نے غذر پریس کلب کے اراکین کو بلتستان یونیورسٹی وزٹ کرانے اور صحافیوں کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کے اہتمام کا بھی اعلان کیا ہے انہوں نے غذر کی خوبصورتی کے بارے میں کہا کہ شہدا کی سرزمین ضلع غذر ملک کی دفاع کے لیے جس قدر پیش پیش ہے اس طرح اپنے قدرتی حسن کے لحاظ سے بھی بے مثال ہے ضلع غذرزمین پر جنت کا ٹکڑا ہے میں بلتستان یونیورسٹی کی جانب سے تمام طلباء و طالبات کو بلتستان یونیورسٹی میں خوش آمدید کہوں گا اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جامع بلتستان میں طلباء و طالبات کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کے مقابلے میں درس و تدریس کا اہتمام کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button