GB News

بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کا مقصد ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور اس کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کریں گی،بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کا مقصد ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،ملک میں اس طرح کے ایجنڈے کی تکمیل کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فورسز نے بروقت جوابی کارروائی سے قیمتی جانوں کونقصان سے بچایا۔ انہوں نے کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ایسی کارروائیاں پاکستان کی خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں، کارروائی سے اقتصادی منصوبوں کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی صورت ایسے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز ایسے عناصر کو شکست دیں گے۔

Facebook Comments
Share Button