GB News

ڈین جونز آصف علی کی حمایت میں سامنے آ گئے

Share Button

میں نے تو دو مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ اسے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کر لو،ڈین جونز نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

قومی کرکٹر آصف علی کی ورلڈکپ سکواڈ میں عدم شمولیت سے متعلق بحث و مباحثے نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں عمدہ بیٹنگ کے ذریعے پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا تو اس میں آصف علی کی عدم موجودگی کے باعث تشویش کا اظہار کیا گیا کیونکہ اس وقت قومی سکواڈ میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو مشکل وقت میں پاور ہٹنگ کر سکے اور آصف علی ہی ایک ایسے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی اور جیت کی امیدیں بھی روشن کر دیں۔

اگرچہ قومی ٹیم یہ میچ 12 رنز سے ہار گئی مگر محمد آصف نے ناصرف اپنی اہلیت ثابت کی بلکہ ورلڈکپ میں شمولیت سے متعلق اپنا ’کیس‘ بھی مضبوط کر لیا ہے کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز بھی ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔محمد آصف کی اس اننگز کے بعد ان کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت سے متعلق ایک ’مہم‘ چل پڑی ہے اور ڈین جونز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”میں نے تو 2 مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ انہیں ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا جائے“۔

Facebook Comments
Share Button