GB News

غریب عوام کی پریشانی کا احساس ہے،جلد حالات کو بہتری کی جانب لے جائیں گے، وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بہت جلد حالات کو بہتری کی جانب لے جائیں گے۔پیر کوان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملکی مالیاتی معاملات پر بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو غریب عوام کی پریشانی کا احساس ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی سے غریب طبقہ متاثر نہ ہو، تاہم مشکل معاشی حالات کے باعث وقتی طور پر ملکی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی مالیاتی معاملات پر بریفنگ اجلاس میں مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام اور ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔معاشی ٹیم نے ارکان قومی اسمبلی کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، ارکان نے سوال کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام عام آدمی کی زندگی متاثر تو نہیں کرے گا؟۔جس پر معاشی ٹیم نے کہا کہ انکم سپورٹ پروگرام کیلئے بجٹ100سے بڑھا کر180ارب روپے کیا جارہا ہے، گیس اور بجلی کے لئے دو سو ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جس کی وجہ سے75فیصدصارفین پر قیمتوں میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایمنسٹی اسکیم میں چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی سے اثاثے ظاہر کئیجا سکیں گے، ریونیو نہ دینے والے اداروں سے سبسڈی واپس لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو حلقوں میں وقت دینے کی ہدایت کردی، ارکان سے کہا گیا ہے کہ عوام کی تکالیف کم کرنے میں کردار ادا کریں، وزیراعظم نے اجلاس میں ارکان کو آئی ایم ایف، ایمنسٹی اسکیم پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے ارکان پارلیمنٹ کا تعارف کرایا، ارکان کو معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ارکان کو آئی ایم ایف، ایمنسٹی اسکیم پر اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے معاشی ٹیم سے ارکان پارلیمنٹ کا تعارف کرایا، ارکان کو معیشت کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو یقین دلایا گیا کہ عوام اور ملک کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے، ملک اور عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button