GB News

بلتستان یونیورسٹی میں میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائینگی، وائس چانسلر

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے صوبائی حکومت نے15سو کنال اراضی بلتستان یونیورسٹی کو فراہم کی ہے اگلے تین سال میں بلتستان یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر کو مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے بلتستان یونیورسٹی میں خالصتا میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی گلگت پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان کو ایک اعلی معیار ی اور علاقے کی تعمیر وترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والا ادارہ بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ پورے پاکستان سے قابل اور ماہر افراد کا ایک دستہ بنائیں جو یونیورسٹی آف بلتستان کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی میں نظام اس قسم کا بنایا گیا ہے کہ جس میں میرٹ کی حکمرانی یقینی ہے بلتستان یونیو رسٹی سے مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل پروگرامز کے خصوصی کورسز کرواینگے تاکہ بہترین ہنر مند افراد پیدا ہوسکے بلتستان یونیورسٹی میں میوزیم بنائیںگے جو کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی مقامی ثقافت کی عکاسی کرے گا گلگت بلتستان کے طلبا وطالبات میں ملک کے دیگر علاقوں کے طلباء وطالبات سے زیادہ اور ٹیلینٹ موجود ہے اور ذہین بھی ہے تعلیم کے حصول میں یہاں کے طلباء بڑی دلچسپی رکھتے ہیں اور کچھ بننے کی لگن کے ساتھ محنت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان یونیورسٹی فلیگ شب پروگرام میں ٹورزم ڈیولپمنٹ، ہوسپٹیلٹی، جیولوجیکل منرل سٹیڈیز کے شعبوں کے ساتھ ساتھ ایک ہائیڈل الیکٹریسٹی کا ریسرچ سنٹر بھی بنانے کی کوشش کی جائے گی جس کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی میں ایک بہترین میوزیم بھی بنایا جائے گا جس میں ہر ضلعے کے لئے ایک الگ گیلری بنائی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان کی ثقافت کو اس میں محفوظ کیا جا سکے ہم سب نے ملکر بلتستان یونیورسٹی کو ملک کی ایک بہترین ادارہ بنانے کی کوشش کرنی ہے جہاں سے بہترین افراد نکلے جو علاقے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرسکے۔

Facebook Comments
Share Button