GB News

اے ڈی پی میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید2 ارب83 کروڑ12لاکھ روپے جاری

Share Button

اسلام آباد(شبیر حسین سے)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی ) میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید2 ارب83 کروڑ12لاکھ روپے جاری کردیے۔وفاق نے اے ڈی پی میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے اس سے قبل3 اقساط میں مجموعی طور پر کل11ارب32 کروڑ48 لاکھ روپے جاری کرچکے ہیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے ضمنی بجٹ میں 15ارب روپے مختص کی تھی۔جس میں سے ابتدائی سہہ ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے دو اقساط میں7 ارب 70 کروڑ 80لاکھ روپے جاری کئے تھے بعد ازاں حکومت نے ان منصوبوں کیلئے مزید3 ارب61 کروڑ 68 لاکھ روپے کی تیسری قسط جاری کی تھی۔اب وفاق نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرامز میں شامل منصوبوں کیلئے مزید2 ارب 83 کروڑ12لاکھ رپوے جاری کردئے ہیں۔وفاقی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرامز (اے ڈی پی) میں شامل منصوبوں کیلئے مختص15 ارب میں سے اب تک14 ارب15کروڑ 60 لاکھ جاری کردئے ہیں جبکہ ابھی مزید 84.5 کروڑ روپے جاری ہونا باقی ہے۔دوسری طرف وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل گلگت بلتستان کے کل 11منصوبوں کیلئے ضمنی بجٹ میں مجموعی طور پر کل 2 ارب 53 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے تھے جس میں سے اب تک محض6 منصوبوں کیلئے1 ارب22 کروڑ 20لاکھ روپے جاری ہوچکے ہیں جبکہ باقی پانچ منصوبوں کیلئے تاحال فندز کا اجراء ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

Facebook Comments
Share Button