GB News

حکومت دہشتگردی اورغربت کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،سپیکر

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اقوامِ عالم کا نمائندہ ادارہ ہے اوردنیا میں امن کے قیام کے لیے اس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تنازعات کے حل کی ضرورتہے ، پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سر گرم رکن ملک ہے اوراس کے چارٹر کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔جنہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر سے ملاقات کی ۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک سے دہشتگردی، ناخواندگی، بے روزگاری، غربت کے خاتمے اور عام آدمی کے میعارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معاشی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے ۔انہوںنے کہا کہ زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی فلاح وبہبود موجودہ حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے ان کی سربراہی میں ایک خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں پر پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور پاکستان کی پارلیمان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے

Facebook Comments
Share Button