تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاکستان میں فحش ویب سائٹس دیکھنے کی رجحان میں کمی واقع پاکستان میں فحش مواد اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے کے رجحان میں بھی واضح کمی ہوئی ... مزید-علیم خان پھر سے پنجاب کی کابینہ میں واپسی کیلئے تیار تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو جلد پنجاب کی کابینہ میں شامل کر لیا جائے گا، ممکنہ طور پر سینئر وزیر کی وزارت ہی سونپی ... مزید-مجھے اپنی عزت کا بھی خیال ہے، میرا مزاج ایس نہیں ہے کہ زیادہ شور شرابا کر سکوں اب جو وزارت سونپی گئی ہے اس کیلئے مشاورت نہیں کی گئی، تاہم وزیراعظم کا فیصلہ قبول کرتا ہوں: ... مزید-نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت-مریم صفدر کے ہوتے ہوئے شر یف فیملی کو کسی د شمن کی ضرور ت نہیں‘ شہباز شریف ساتھی کی گرفتاری پربو کھلاہٹ کا شکار ہو کر بیان بازی کرر ہے ہیں ، غلام محی الدین دیوان-وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ وہ کیا ایجنڈا لیکر امریکہ جارہے ہیں،سینیٹرسراج الحق ایجنڈا افغانستان سے امریکی افواج کی بحفاظت واپسی کا ہے یا قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ ... مزید-عوام سے جینے کا حق چھیننے کے بعد اب کفن اور قبر پر ٹیکس لگا کر موت بھی مہنگی کر دی گئی ہے ، سینیٹر سراج الحق اس وقت میں ملک میں جھوٹوں کی حکومت ہے ،جماعت اسلامی اقتدار ... مزید-ریکوڈک کیس میں 6 ارب ڈالرز جرمانے کا معاملہ، اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، چین پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا چین ریکوڈک منصوبے کا کنٹرول خود سنبھال کر چلی اور کینیڈا ... مزید-رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار-دائودی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفدل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

GB News

حکومت ہنزہ اور غذر کیمپس کیلئے زمین فراہم کرے،وائس چانسلر کے آئی یو

Share Button

گلگت(نامہ نگار خصوصی)وائس چانسلر قراقر انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ انجینئرنگ فیکلٹی میں اگلے سال سے کلاسز کا باقاعدہ آغازکیا جائیگا ہنزہ اور غذر کیمپس کے لئے صوبائی حکومت زمین فراہم کرے تو تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگا گلگت بلتستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر سپارکو اورمحکمہ موسمیات کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کیلئے ویدر سٹیشن قائم کرے گا کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جی بی کے مختلف اضلاع میں جا کر پودے لگائے ہیں محکمہ جنگلات کی جانب سے پودے ملتے ہی مزید پودے لگائے جائیںگے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کے پی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15کروڑ روپے کے سکالرشپ دے رہے ہیں ریسرچ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے گریجویٹ سکول کام کررہا ہے پی ایچ ڈی اورایم ایس پروگرام شروع کررہے ہیں 200سے زائد طلبا ایم ایس اور پی ایچ ڈی کیلئے انرولڈ ہوچکے ہیں ریسرچ کے لئے 1کروڑ روپے رکھے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا اور فتھ جنریشن وار سے عوام کی آگاہی کیلئے یونیورسٹی کا ایپ اگلے 3ماہ تک بن جائیگا یونیورسٹی میں40اقسام کے شارٹ کورسز کروائے جارہے ہیں انجینئرنگ فیکلٹی میں سول اور مائنزینگ انجینئرنگ جبکہ بلی ٹیک پروگرام بھی شامل ہونگے فی ری ایمپرسمنٹ (Fee Reimbursement )کے تحت گزشتہ3سمسٹر سے فی فیز واپسی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے 700تک طلباء متاثرہورہے ہیں ڈیپارٹمنٹ سے زیادہ پروگرام لارہے ہیں اگلے سال سے ڈگری پروگرام کے تحت ٹیکنیکل کورسز کروائے جائیںگے چائنز لینگویج کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے انہوںنے کہا کہ کلین پروگرام کے تحت اگلے ماہ یونیورسٹی طلبا گلگت شہر کی صفائی اور صفائی کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا باقاعدہ آغازکریگی یونیورسٹی کی شناخت بہتر کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ایچ ای سی ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ فنڈ پروجیکٹ کے ذریعے دریا سے پانی لفٹ کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے 22.38ملین روپے منظور ہو چکے ہیں یونیورسٹی پائیلٹ پروگرام کے طورپر دریا کے بہائو پر ٹربائین کے ذریعے پانی لفٹ کرنے اوربجلی پیدا کریگی اور وسعت دے کرگھریلو صارفین یا گائوں کی سطح پر چھوٹے پروجیکٹ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کی جائیگی ۔

Facebook Comments
Share Button