GB News

عید کے بعد آئینی حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے، کریم خان

Share Button

آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر کریم خان کے کے نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کے حوالے سے گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتیں مخلص نہیں ہیں یہ سب ٹوپی ڈرامے کر رہے ہیں اور آمدہ انتخابات کے لئے عوام کو حقوق کے نام پر بے وقوف بنارہے ہیں عید کے بعد آل پاکستام مسلم لیگ آئینی حقوق کے حوالے سے باضابطہ تحریک چلائے گی اور رابطہ مہم کا آغاز کرے گی ۔ موجودہ و سابقہ حکومت صرف مخصوص ٹولے کو نواز رہی ہے ان میں کوئی فرق نہیں ہے ۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سابقہ حکومت نے نوکریوں کو فروخت کرکے حق داروں کو ان کے حق سے محروم رکھا تھا اسی طرح موجودہ تمام سرکاری محکموں میں ایک ہی ٹولے کو نواز رہی ہے اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی حد ہوگئی ہے اور ٹھیکوں کے لئے لڑ پڑے ہیں اور ان لوگوں کی سیاست ٹھیکداری تک محدود ہے ان کا عوامکے مسائل کو حل کرنے اور آئینی حقوق کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے جو فائدہ موجودہ حکومت لے سکتی تھی وہ نہیں لے سکی اور جو فائدہ دلاسکتی تھی وہ دلانے میں مکمل ناکام ہوئی ہے اور اس قسم کے مواقع بہت مشکل سے آتے ہیں کیو نکہ صوبے اور وفاق میں ان ہی کی اپنی حکومت تھی انہوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور اب گلگت بلتستان میں بیروزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھی ہے تو اس کی وجہ پرائیوٹ سیکٹر میں نجکاری نہیں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے میں اقوام متحدہ اور اسٹبلشمنٹ سمیت تمام ادارے مخلص ہیں اور یہ ادارے حقوق دلانے کے لئے کام کر رہے ہیں لیکن گلگت بلتستان کی یہ سیاسی جماعتیں مخلص نہیں ہیں اور ان کی نااہلی کے بدولت آج عوام کو مزید ستر سالہ محرومی میں دھکیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہ آل پاکستان مسلم لیگ عید کے بعد میدان سجائے گی اور گلگت بلتستان کے ان سیاسی جماعتوں کے جھوٹے وعدے اور جو دھوکے دئے ہیں ان کا پردہ چاک کرے گی اور باضابطہ طور پر اے پی ایم ایل آئینی حقوق کے لئے رابطہ مہم کاآغاز کرے گی اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے شعور دے گی ۔

Facebook Comments
Share Button