GB News

غذر، گھریلو ناچاکیوں کے سبب بھی خودکشیاں ہو رہی ہیں، فدا خان

Share Button

صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ خودکشیوں کے واقعات کسی ایک علاقے کا مسلہ نہیں بلکہ اس سماجی مسلے سے تمام ملک اور معاشرے متاثر ہیں غذر میں خودکشیوں کے واقعات رپورٹ زیادہ ہوتے ہیں اس لئے یہ ضلع فلش پوائنٹ پر آچکا ہے ہم اپنی جانب سے اس سماجی بیماری کے خلاف ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں جس پروگرام،تعلیمی ادارے یا نجی محفل میں شرکت کا موقع ملے نوجوانوں،طلباء اور عوام کو اس ناسور کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکشیوں کے واقعات کے پیچھے کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ بہت سارے محرکات کارفرما ہیں پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو چاہیئے کہ وہ خودکشیوں کے واقعات کی بھرپور تفتیش کریں بہت سارے قتل کے واقعات کو بھی خودکشی کا رنگ دیا گیا غذر میں گھریلو ناچاکیوں کے سبب بھی خودکشیاں ہورہی ہیں ہمیں معاشرے کے اندر برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کے ساتھ خودکشیوں کے فیشن بنے واقعات کی بھی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ جاپان دنیا کا سب سے پرامن اور ترقی یافتہ ملک ہے مگر اس ملک میں سب سے زیادہ خودکشیاں ہوتی ہیں اہل قلم،دانش اور تمام حلقوں کو بھی چاہیئے کہ وہ خودکشیوں کے ان واقعات کو کسی ایک علاقہ یا معاشرے سے جوڑنے سے اجتناب کریں اس سے مزید اس بیماری میں اضافہ ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button