تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

بھارتی انتخابات2019: اداکار، کرکٹ، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی بطور امیدوار حصہ لیا

Share Button

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی حصہ لیا اور کامیابی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ 

لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی۔

اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے انتخاب میں حصہ لیا اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شکست سے دوچار ہو رہی ہیں۔

اداکار شتروگن سنہا بھی کانگریس کے ٹکٹ پر ضلع پٹنا صاحب سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن اب تک کے نتائج کے مطابق وہ بھی ہار رہے ہیں۔

اداکارہ ہیما مالینی اتر پردیش کے شہر متھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں اور کامیابی سمیٹی۔

اداکار راج ببر نے بھارتی شہر فتح پور سکری سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار کے مقابلے میں آگے ہیں۔

اداکارہ کرن کھیر بھی بی جے پی کی امیدوار ہیں، جنہیں چندی گڑھ کی نشست پر برتری حاصل ہے۔

سابق بھارتی ٹی وی اداکارہ اور سیاسی رہنما سمریتی ایرانی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے ٹکٹ پر ضلع امیتھی سے انتخابات میں حصہ لیا اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق انہیں مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔

بھارتی مذہبی اسکالر اسد الدین اویسی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین جماعت کے امیدوار ہیں اور انہوں نے حیدرآباد کے حلقے سے الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار پر سبقت حاصل ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی لوک سبھا کے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان کے علاوہ اداکار سنی دیول، بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ بھی بی جے پی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور انتخابی نتیجے میں مخالف امیدواروں سے آگے ہیں جن کے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔

Facebook Comments
Share Button