تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

مودی نے امن کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

Share Button

مودی نے امن کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا، بھارتی حکومت نے نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان امن کے قیام کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، تاہم شدت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امن کے قیام کیلئے قائل نظر نہیں آتا۔ بتایا گیا ہے کہ مودی نے امن کی پیش کش کو ٹھکراتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی حکومت نے نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بشکک میں پاک بھارت وزارئے اعظم کی ملاقات طے ہونے کی تردید کردی۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے دوران ملاقات ہو سکتی ہے۔تاہم اب بھارتی حکومت نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تو دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تعلقات کشیدہ رکھنے پر بضد ہیں۔

Facebook Comments
Share Button