تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

آئی سی سی کا کمنٹیٹرز کو امپائرز کے غلط فیصلوں پر تبصرے سے گریز کرنے کا مشورہ

Share Button

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ میں کمنٹیٹرز کو امپائرز کے غلط فیصلوں کے حوالے سے محتاط رویہ اپنانے کو کہا ہے۔

انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران امپائرز کی متعدد غلطیاں سامنے آئیں جس پر کمنٹیٹرز نے شدید تنقید کی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے کمنٹری پینل میں شامل افراد کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیا کہ امپائرز کے فیصلوں پر جائز تنقید ضرور کریں لیکن اس پر بات چیت کو زیادہ طول نہ دیں، جس پر بعض کمنٹیٹرز  نے آئی سی سی کے اس اقدام پر بھی اعتراض کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے متعدد غلطیاں دیکھنے میں آئی تھیں جس پر کمنٹری پینل کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر شدید تنقید کی تھی۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران امپائرز کے 4 فیصلے ریویو کے بعد واپس ہوئے تھے۔

Facebook Comments
Share Button