تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سندھ میں فاروڈ بلا ک بنایا گیا توبدمزگی پیدا ہوگی، ڈاکٹرشاہد مسعود سندھ میں فاروڈ بلاک کوعوام قبول نہیں کریں گے ، کیونکہ وہی 20 کرپٹ لوگ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ ... مزید-گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ ویو کیمپس لگائے جائیں۔آئی جی سندھ-عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،خرم شیر زمان-شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز " ہیپی برتھ ڈے مائی لو"۔ شیخ رشید نے صحافیوں کے بھی قہقہے لگوا دئیے-عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو عالمی تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری اورمذاکرات پرانحصار بڑھانا ہوگا، دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ... مزید-میئر کراچی کیلئے نیب کا شکنجہ تیار ،وسیم اختر کو آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان محکمہ بلدیات میں کرپشن اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں ملوث کے ایم سی کے 75افسران کیخلاف ... مزید-سندھ حکومت کو گرانا آسان کام نہیں ہے، قمر زمان کائرہ آپ سندھ حکومت کو نہیں گرا سکتے، سندھ حکومت کو گرانا آپ کے بس کا روگ نہیں، کرپشن توبہانہ ہے سندھ حکومت نشانہ ہے۔سینئر ... مزید-کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع-سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا، ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھے ہیں وزیر اعظم ... مزید-ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ شفقت و ہمدردی کا سلوک،معالج کی حیثیت سے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ... مزید

GB News

آسٹریلیا نومبر 2019-20ء میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے گا

Share Button

آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم 2019-20ء سیزن میں پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ ویمنز ٹیم سری لنکا، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی، یوم آسٹریلیا کے موقع پر کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا جائے گا اور یہ جنوری 1994ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ یوم آسٹریلیا پر کوئی میچ نہیں رکھا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں 2019-20ء سیزن میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹس کے علاوہ اپنی سرزمین پر 28 انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی، سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم انگلینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی، سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلے گی اور 30 برس بعدنیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔

آسٹریلوی مینز ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 اکتوبر، دوسرا میچ 30 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر، دوسرا میچ 5 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر، دوسرا میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13 مارچ، دوسرا میچ 15 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ویمنز ٹیم ستمبر اور اکتوبر میںسری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی، اس کے بعد آسٹریلوی ویمن ٹیم جنوری فروری میں انگلینڈ اور بھارت کے خلاف سہ ملکی سیریز کھیلے گی۔

Facebook Comments
Share Button