تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

ہجری کیلنڈر کے مطابق محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا، جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی: فواد چوہدری

Share Button

عید الا ضحیٰ کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا، جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الا ضحیٰ کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان کر دیا ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔ جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرمکب ہیں۔

انہوں نے کہا ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔

جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کا بھی پیشگی اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر فوادی چوہدری نے عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کی پیشن گوئی کی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ جبکہ اب وفاقی وزیر نے عید الضحیٰ اور محرم کی تعطیلات کا بھی پیشگی اعلان کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب علماء کرام وفاقی وزیر کے اعلان کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔علماء کا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری دینی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اسلامی مہینوں کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Share Button