تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سندھ میں فاروڈ بلا ک بنایا گیا توبدمزگی پیدا ہوگی، ڈاکٹرشاہد مسعود سندھ میں فاروڈ بلاک کوعوام قبول نہیں کریں گے ، کیونکہ وہی 20 کرپٹ لوگ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ ... مزید-گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ ویو کیمپس لگائے جائیں۔آئی جی سندھ-عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،خرم شیر زمان-شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز " ہیپی برتھ ڈے مائی لو"۔ شیخ رشید نے صحافیوں کے بھی قہقہے لگوا دئیے-عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو عالمی تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری اورمذاکرات پرانحصار بڑھانا ہوگا، دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ... مزید-میئر کراچی کیلئے نیب کا شکنجہ تیار ،وسیم اختر کو آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان محکمہ بلدیات میں کرپشن اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں ملوث کے ایم سی کے 75افسران کیخلاف ... مزید-سندھ حکومت کو گرانا آسان کام نہیں ہے، قمر زمان کائرہ آپ سندھ حکومت کو نہیں گرا سکتے، سندھ حکومت کو گرانا آپ کے بس کا روگ نہیں، کرپشن توبہانہ ہے سندھ حکومت نشانہ ہے۔سینئر ... مزید-کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع-سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا، ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھے ہیں وزیر اعظم ... مزید-ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ شفقت و ہمدردی کا سلوک،معالج کی حیثیت سے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ... مزید

GB News

عمران خان نے نتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ کرلیا

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکزبنانے کا فیصلہ کرلیا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نتھیا گلی اور ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گلیات میں نتھیا گلی، ایوبیہ، ڈونگی گلی، چھانگلہ گلی، باڑہ گلی، کوزہ گلی اور سوار گلی کے علاقے شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے گلیات میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کیلئے سروے کرانے کی ہدایت کر دی۔سروے کے ذریعے نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزید پرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے نجی سیکٹر کے اشترک سے تھری اسٹار ہوٹل ، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز بنانے کا ٹاسک دے دیا، گلیات میں نئے ریزارٹس، نئی چیئرلفٹ ،جدید سہولتوں پر مشتمل نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزرا نے بھی نتھیا گلی میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کردی۔صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان اور وزیر بلدیات شاہرام ترکئی نتھیا گلی میں نئے پوائنٹس ڈھونٹے رہے۔دونوں صوبائی وزرا نے نتھیا گلی کو مزید پر کشش بنانے کے لئے نئی نئی جگہوں کا مشاہدہ کیا، وزیر اعظم کو صوبائی حکومت علاقے بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سروے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button