تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے مسائل بڑے سنگین ہیں، حل کیلئے جامع منصوبہ تیار کرلیا،راجہ جلال

Share Button

سکردو(محمداسحاق جلال)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے مسائل بڑے سنگین ہیں ان مسائل کے حل کیلئے جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے بلتستان میں 500 بیڈ کے ہسپتال کے قیام کیلئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں وفاق سے جلد ہسپتال کی منظوری لیں گے بڑے ہسپتال کی تعمیر سے علاقے میں عوام کو درپیش مشکلات دور ہونگی ہم چاہتے ہیں عوام کوتعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات پہنچائی جائیں ماضی میں دونوں اہم شعبوں کو نظر انداز کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردوحلقہ2 ضلع بناو تحریک اور سول سوسائٹی کے ممبران پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سکردو ہسپتال کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل کا پائیدار حل چاہتی ہے اب تمام ڈویژنز اور اضلاع کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے گا اس تاثر کو ختم کیا جائے گا کہ ترقیاتی فنڈز مخصوص ضلعوں اور ڈویژنز میں تقسیم کئے جارہے ہیں آئندہ ترقیاتی فنڈز انصاف اور میرٹ پر تقسیم کئے جائیں گے کسی ضلع یا ڈویژنز کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی علاقے کی وحدت تقسیم کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے گلگت بلتستان ایک اکائی ہے اس کو تقسیم کرنے سے خلفشار پیدا ہوگا عوام اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں اور پائیدار ترقی اور مثبت تبدیلی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ سکردو حلقہ2 کی آبادی بہت زیادہ ہے اس کو ضلع بنانا چاہیئے میں ضلع کے قیام کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا وفاق میں حلقہ2 کو ضلع بنانے کی خصوصی سفارش کرونگا ضلع بناو تحریک اور سول سوسائٹی کے ساتھ ہر وقت کھڑا رہوں گا میں سکردو حلقہ1حلقہ2 کو کبھی الگ نہیں سمجھتا دونوں میرے اپنے حلقے ہیں میں نے سیاست ہی حلقہ2سے شروع کی اس کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے ضلع حلقہ2کے عوام کا بنیادی حق ہے حلقہ بندی پورے گلگت بلتستان میں ایک ساتھ ہوگی کسی ایک حلقے یا ضلع میں حلقہ بندی کرکے دوسرے حلقوں یا ضلعوں کوپیچھے نہیں رکھا جاسکتا عوام مطمئن رہیں ان کے مفادات سے متصادم کوئی کام نہیں کیا جارہا وہی کام کریں گے جو عوام کے مفاد میں ہوگا انہوں نے کہاکہ ضلع بنائو تحریک اور سول سوسائٹی کے ممبران کی کوششیں لائق تحسین ہیں دونوں تنظیمیں مہذب انداز میں اپنے علاقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں وفاقی حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈ ے کرنے والے ناکام ہوجائیں گے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے ہم نیک نیت ہوکرعلاقے کی ترقی کیلئے آگے بڑ ھ رہے ہیں ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اس سلسلے میں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کی ترقی پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں ان کے مثبت اقدامات کی وجہ سے پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کے لئے 64 ارب سے زائد کے منصوبے منظور ہوگئے ہیں اس سے پہلے اتنے بڑے منصوبے کبھی منظور نہیں ہوئے تھے۔

Facebook Comments
Share Button