تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

جگلوٹ سکردو روڈکے متاثرین کا این ایچ اے حکام ،محکمہ مال روندو اور دیگر متعلقہ اداروں کیخلاف شدید احتجاج

Share Button

روندو(سید مہدی شاہ)نیشنل ہائی وے اتھارٹی، روندو انتظامیہ، اور پی ڈی ڈبلیو ڈی کی جانب سے مارکیٹ ریٹ کے برعکس من پسند معاوضے بنانے پر جگلوٹ سکردو روڈ کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گزشتہ روز روندو ڈمبوداس بازار میں ہونے والے مظاہرے میں متاثرین نے این ایچ اے حکام ،محکمہ مال روندو اور دیگر متعلقہ اداروں کیخلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جگلوٹ سکردو روڈ کے معاوضوں کی تشکیل میں روندو کے متاثرین کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا توہم نہ ہی معاوضہ لیں گے نہ ہی کسی کو ایک انچ زمین دینگے۔متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے روندو کے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر سخت ناانصافی کی گئی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سینئر رہنما اقبال دلبر و دیگر نے کہا کہ بلتستان ریجن کے کمشنر نے کھلی کچہری میں روندو کے علاقوں کے معاوضے بڑھانے کا وعدہ کیا تھا اس کے بائوجودمنصوبے کی زد میں آنے والی زمینوں کا معاوضہ یکساں ادا نہیں بنایا گیا، حالانکہ ایک ہی منصوبے کیلئے درکار تمام زمینوں کا یکساں معاوضہ بننا چاہیے کیونکہ یہ روڈ پورے بلتستان کا منصوبہ ہے اس ناانصافی کیخلاف بلتستان بھر کے سیاسی نمائندوں کو بھی آواز اٹھانی چاہیے، اس سلسلے میں بلتستان کے سیاسی رہنمائوں سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مظاہرین نے کئی گھنٹے تک گلگت سکردو روڈ کو بند رکھا بعد ازاں حکومت اور انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔دریں اثناء مظاہرین نے ایک متفقہ قرارداد کے زریعے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ حالیہ بنائی گئی اسسمنٹ ہمیں قبول نہیں یہ نئے سرے سے انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی جائے، شاہراہ کی زد میں آنے والی دکانوں اور مکانات کا کلی معاوضہ ادا کیا جائے، جو مکان اور دکانوں کا نقشہ روڈ کی زد میں آنے کی وجہ سے بگاڑ کا شکار ہوا ہے اس کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جگلوٹ سکردو روڈ ایک میگا پراجیکٹ ہے جس کی زد میں آنے والی زمینوں اور درختوں کا یکسان معاوضہ بننا چاہیے، جگلوٹ تا شاٹوٹ الگ، برندو نالہ تا شہید پل سکردو تک الگ اور شہید برج سے ریڈیو پاکستا ن چوک سکردو تک الگ ریٹ کسی صورت قبول نہیں۔

Facebook Comments
Share Button