تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

چین کا دنیا میں اگر کوئی مستقل اور بااعتماد دوست ہے تووہ پاکستان ہے ، چینی سفیر

Share Button

چین دنیا میں امن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ،سی پیک کے تحت پاکستان انسانی ترقی پر توجہ دے،چین چاہتا ہے دنیا کے دیگر ممالک بھی ترقی کریں، یائو جنگ پاکستان امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف پابندیوں کو مسترد کرتا ہے،مشاہد حسین سیدکا تقریب سے خطاب

چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین کا دنیا میں اگر کوئی مستقل اور بااعتماد دوست ہے تو پاکستان نمبر ون ہے،چین پاکستان کے مابین تعلقات کی بنیاد باہمی انڈرسٹینڈنگ ہی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری دوستی کا صرف ایک عکس ہے،چین ابھررہا ہے لیکن چین دنیا میں امن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، چین ترقی کررہا ہے چین چاہتا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی ترقی کریں۔پیر کواسلام آباد میںکتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین دنیا کی ترقی میں کنٹریبیوٹ (حصہ ڈال رہا ہی)کررہا ہے کیونکہ ہمارے پاس وسائل ہیں ہم نے اصلاحات کے زریعے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے۔ یائو جنگ نے کہاہے چین میں گورننس کے چار ستون ہیں جن میں ریفارمز، ماڈرنائزیشن ،قانون کی حکمرانی اور از خود بہتری لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کی خارجہ معاشی پالیسی کا حصہ ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں انسانی ترقی پر توجہ مرکوزہے، یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کا ایک تاریخی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا،ہمارے تعلقات کا اہم نکتہ باہمی مفادات کا فروغ ہے،اس کتاب کو پڑھنے کے بعد یہ لگا کہ مصنف کو چین بارے مجھ سے زیادہ معلومات ہیں۔چیئرمین سینیٹ خارجہ کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوںکے مابین تعلقات اور دوستی ٹائم ٹسٹٹ ہیں،چین کے صدر شی جن پنگ نےپاکستان اور چین کو آئرن برادر زقرار دیا تھا، شی جن پنگ کا روڈ اینڈ بیلٹ پرا جیکٹ اب ایک ویژن بن چکا ہے، سی پیک منصوبہ سے اب پاکستان اقتصادی حب بننے جارہا ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک نے تمام شعبوں میں روزگار اور ملازمت کے مواقع پیداکئے ہیں،سی پیک کے تحت چین سوشل سیکٹر کے ستائیس منصوبوں پر ایک ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے،اکیسویںسنچری اب ایشیاء کی سنچری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف پابندیوں کو مسترد کرتا ہے، امریکی اقدامات ڈبلیو ٹی او کے سپرٹ کی خلاف ورزی ہے،موجودہ دور فائیو جی ٹیکنالوجی ہے، ہم سی پیک کے تحت خطے میں روابط، امن و امان کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ روڈ اینڈ بلیٹ 1ٹریلینڈالر کا منصوبہ ہے ،منصوبے سے ستر سے زائد ممالک م مستفیدہونگے ،کرپشن کے خاتمے کیلئے چین نے عملی اقدامات کیے ، چین 2030 کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی مدد کرتاہے۔

Facebook Comments
Share Button