تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

گلگت میں حمزہ شہبازکی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے

Share Button

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے خلاف صوبہ بھر سمیت صوبائی دارلخلافہ گلگت میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور تمام اضلاع میں ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کی گئیں اور وفاقی حکومت اور نیب کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ، مسلم لیگ ن کے سنٹرل سیکریٹریٹ گلگت کے باہر مشیر اطلاعات گلگت بلتستان و فوکل پرسن مسلم لیگ ن جی بی شمس میر کی قیادت میں سینکڑوں پارٹی کارکنوں نے مین شاہراہ کو ٹائر جلا کر بلاک کیا اور نیب اور حکومتی اقدام کے خلاف شدید نعرہ بازی اور مذمت کی ، مشتعل کارکنوں نے وفاقی حکومت اور نیب گردی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نیازی حکومت مردہ باد اور نیب گردی نا منظور کے فلک شگاف نعرے لگائے ، اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان و فوکل پرسن مسلم لیگ ن جی بی شمس میر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی بد بختی ہے کہ عمران نیازی جیسے ایک کٹ پتلی کو لاکر پاکستان پر مسلط کیا گیا جس سے اس ملک کے عوام کا معاشی قتل ہوا اور گزشتہ دس ماہ سے اس ملک کے جمہوری نظام اور معاشی استحکام کو تباہ و برباد کیا گیا نا اہل حکمران ملک میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کررہے ہیں ، ملک میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو جعلی مقدمات میں پابند سلاسل کیا گیا ہے اور گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو بھی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ نیازی حکومت کی بوکھلاہٹ اس حد تک پہنچی ہے کہ کٹ پتلی حکومت نے حمزہ شہباز کو بھی پابند سلاسل کیا ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ، اگر حکومت نے اپنے احمقانہ فیصلوںپر نظرثانی نہ کی تو گلگت بلتستان کے عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے ، نیازی حکومت کو اپنا اقتدار بچانا مشکل ہوجائیگا ، احتجاجی مظاہرے میں وزیر اعلیٰ جی بی کے سپیشل کو آرڈنیٹر رضوان راٹھور ، مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری ریاض احمد ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جی بی کے کو آرڈنیٹر محمد اشفاق ، سینئر نائب صدر عطاء الرحمن ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سب ڈویژن جگلوٹ کے صدر عمران میر ، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ، یوتھ ونگ ، ایم ایس ایف ، لیبر ونگ کے رہنمائوں محمد صابر جان ، افتخار ملک ، کمال حسین ، عرفان میر ، حسنین حسن ، محمد نذیر ، نصرت عالم لون ، گلاب خان ، دلدار حسین ، فاروق جلالی ، بدر الدین ، نذیر دادا ، ارشاد اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Facebook Comments
Share Button