تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سندھ میں فاروڈ بلا ک بنایا گیا توبدمزگی پیدا ہوگی، ڈاکٹرشاہد مسعود سندھ میں فاروڈ بلاک کوعوام قبول نہیں کریں گے ، کیونکہ وہی 20 کرپٹ لوگ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ ... مزید-گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ ویو کیمپس لگائے جائیں۔آئی جی سندھ-عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،خرم شیر زمان-شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز " ہیپی برتھ ڈے مائی لو"۔ شیخ رشید نے صحافیوں کے بھی قہقہے لگوا دئیے-عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو عالمی تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری اورمذاکرات پرانحصار بڑھانا ہوگا، دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ... مزید-میئر کراچی کیلئے نیب کا شکنجہ تیار ،وسیم اختر کو آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان محکمہ بلدیات میں کرپشن اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں ملوث کے ایم سی کے 75افسران کیخلاف ... مزید-سندھ حکومت کو گرانا آسان کام نہیں ہے، قمر زمان کائرہ آپ سندھ حکومت کو نہیں گرا سکتے، سندھ حکومت کو گرانا آپ کے بس کا روگ نہیں، کرپشن توبہانہ ہے سندھ حکومت نشانہ ہے۔سینئر ... مزید-کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع-سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا، ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھے ہیں وزیر اعظم ... مزید-ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ شفقت و ہمدردی کا سلوک،معالج کی حیثیت سے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ... مزید

GB News

چلاس میں المناک حادثہ، کھنبری ویلی سے تعلق رکھنے والے 7افراد لقمہ اجل بن گئے

Share Button

چلاس (بیورورپورٹ)چلاس میں المناک حادثہ کھنبری ویلی سے تعلق رکھنے والے 7افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس سے 20کلومیٹر دور تھور چھلموک کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ضلع دیامر کی تحصیل داریل کا علاقہ کھنبری سے سواریوں کو لیکر چلاس آنے والی ٹیوٹا گاڑی تھور چھلموک کے مقام پر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7افراد موقع پر جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122،دیامر پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پہلے مرحلے میں زخمیوں کو کھائی سے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کر دیا، اور بعد ازاں جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں لواحقین کی حوالے کر دی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اوتیل، ٹیکا خان، جاوید، ثناء اللہ، سید رحمت، عبدالواہاب اور فرزند اوتیل شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ہادی، آسبر اور نور احمد شامل ہیں۔ حادثے کی خبر دیامر بھر میں جنگل میں آگ کی پھیل گئی اور سوگ کا سماں رہا۔اندوہناک حادثے پر ہر انکھ اشک بار رہی دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کریں کہ وہ دیامر کے نالہ جات میں چلنے والی گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کی فٹنس چیک کریں اور ناجائز لوڈ ڈال کر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آسکے۔

Facebook Comments
Share Button