تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سندھ میں فاروڈ بلا ک بنایا گیا توبدمزگی پیدا ہوگی، ڈاکٹرشاہد مسعود سندھ میں فاروڈ بلاک کوعوام قبول نہیں کریں گے ، کیونکہ وہی 20 کرپٹ لوگ ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ ... مزید-گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ ویو کیمپس لگائے جائیں۔آئی جی سندھ-عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،خرم شیر زمان-شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز " ہیپی برتھ ڈے مائی لو"۔ شیخ رشید نے صحافیوں کے بھی قہقہے لگوا دئیے-عالمی برادری امن کا آغازمسئلہ کشمیرکے حل سے کرے، بلاول بھٹو عالمی تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری اورمذاکرات پرانحصار بڑھانا ہوگا، دنیا انسانی ذات کے لیے قدرت کی گود ... مزید-میئر کراچی کیلئے نیب کا شکنجہ تیار ،وسیم اختر کو آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان محکمہ بلدیات میں کرپشن اور سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں ملوث کے ایم سی کے 75افسران کیخلاف ... مزید-سندھ حکومت کو گرانا آسان کام نہیں ہے، قمر زمان کائرہ آپ سندھ حکومت کو نہیں گرا سکتے، سندھ حکومت کو گرانا آپ کے بس کا روگ نہیں، کرپشن توبہانہ ہے سندھ حکومت نشانہ ہے۔سینئر ... مزید-کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع-سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے،وزیر اعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کا محور مسئلہ کشمیر رہا، ہندوستان نے کشمیر کے حوالے سے جو حقائق چھپا رکھے ہیں وزیر اعظم ... مزید-ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ شفقت و ہمدردی کا سلوک،معالج کی حیثیت سے علاج کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور صحت کی نگہداشت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ... مزید

GB News

مالی سال2019-20کے بجٹ میں دیامربھاشاڈیم کیلئے مختص فنڈزمیں7ارب روپے کمی

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے مالی سال2019-20کے بجٹ میں دیامربھاشاڈیم کے لئے مختص فنڈزمیں7ارب روپے کمی کردی ہے جبکہ وزارت امورکشمیروگلگت بلتستان کے لئے44.6ارب مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان کے17.4ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے16.8ارب جبکہ نئے منصوبوں کے لئے560ملین مختص کرنے کی تجویز ہے۔خبرایجنسی آئی این پی کے مطابق ڈیم کیلئے فنڈز ریزنگ مہم چلانے والی حکومت نے مالی سال 2019-20میںدیامر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز کم کر دئیے۔گزشتہ مالی سال ن لیگی حکومت نے دیامر بھاشاڈیم (ڈیم پارٹ) کیلئے بجٹ میں23ارب68کروڑ روپے مختص کئے تھے ،جس کو کم کر کے موجود ہ حکومت نے مالی سال2019-20میں دیامر بھاشاڈیم (ڈیم پارٹ) کیلئے16ارب روپے مختص کئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت تقریباً7ارب روپے کم ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم(ڈیم پارٹ) جسکی لاگت(پی ایس ڈی پی شیئر)474ارب رکھی گئی تھی،اس میں گزشتہ سال مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے23.6ارب روپے مختص کئے تھے جبکہ مالی سال 2019-20کیلئے مجودوہ حکومت نے (ڈیم پارٹ)کیلئے صرف16ارب مختص کئے ہیںجبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی زمین حاصل کرنے کیلئے4ارب روپے الگ سے مالی سال2019-20 کے ترقیاتی بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button