تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

ایران نے فضائی حدود میں گھسنے والا امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا

Share Button

ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی (پاسداران انقلاب) نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا ، امریکہ نے ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطاق پاسداران انقلاب نے صوبہ ہرمزگان میں جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کوہ مبارک نامی حصے میں ایرانی فضائیہ نے امریکی ساختہ گلوبل ہاک ڈرون کو ملک کی فضائی سرحد کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آر کیو 4 گلوبل ہاک نامی امریکی ڈرون انتہائی بلندی پر 30 گھنٹے سے زائد محو پرواز رہ سکتا ہے۔اس ڈرون میں نصب جدید آلات انتہائی خراب موسم میں بھی خطے میں ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت کی بہترین عکس بندی کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے ڈرون تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر تنازعے میں شدت کے بعد تہران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار سمیت متعدد طیارے اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کردیئے ہیں۔گذشتہ ایک ماہ کے اندر امریکا، مشرق وسطیٰ میں مرحلہ وار ڈھائی ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کرچکا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکیورٹی مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ مذکورہ اقدام کا مقصد ایران کو واضح اور غیر مبہم پیغام دینا ہے کہ اگر اس نے امریکا یا خطے میں اس کے کسی پارٹنر پر حملہ کیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔

Facebook Comments
Share Button