تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

ڈالر کا بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول ہونے والا ہے؟ چین کے اقدام نے امریکا کے ہوش اڑا دیے

Share Button

چین اور دیگر کئی ممالک نے بڑی تعداد میں سونا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا، معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے وقت میں یہ ممالک لین دین کیلئے ڈالر کی بجائے سونے کا استعمال کریں گے، یوں عالمی تجارت میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے

ڈالر کا بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول ہونے والا ہے؟ چین کے اقدام نے امریکا کے ہوش اڑا دیے، چیناور دیگر کئی ممالک نے بڑی تعداد میں سونا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا، معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے وقت میں یہ ممالک لین دین کیلئے ڈالر کی بجائے سونے کا استعمال کریں گے، یوں عالمی تجارت میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے۔روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سمیت معاشی طور پر مضبوط کئی ممالک نے امریکا کی بلیک میلنگ کو ناکام بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سونے کی خریداری شروع کر دی ہے۔ امریکی کرنسی ڈالر دنیا بھر کی تجارت کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے۔ امریکا اسی بات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حریف ممالک کو تجارتی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں امریکا نے چین کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے تجارتی جنگ کا آغاز کیا اور چینی مصنوعات پر ناجائز اور بھارتی ٹیکسس عائد کر دیے۔ جبکہ امریکا چینی مصنوعات کو اپنے ملک اور دنیا کے دوسرے ممالک میں پہنچنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اسی باعث اب چین نے امریکا کی اس بلیک میلنگ کو ناکام بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ چین نے دیگر کئی ممالک کے ساتھ مل کر خاموشی سے سونے کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے۔چین اور دنیا کے کئی ممالک تیزی سے اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور دیگر ممالک جلد ہی بین الاقوامی تجارت کیلئے ڈالر کو خیرباد کہہ کر سونے میں تجارت کا آغاز کر دیں گے۔ یوں اس اقدام کے باعث ڈالر کی اجارہ داری ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ چین اور دیگر ممالک عالمی تجارت کیلئے ڈالر کی بجائے سونے کا استعمال شروع کر دیتے ہیں، تو ایسے میں دنیا کے دیگر ممالک بھی عالمی تجارت کیلئے ڈالرکی بجائے سونے کا استعمال شروع کر دیں گے۔یوں اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی ہوگی اور نتیجاتاً اس کی قدر میں بھی کمی ہو جائے گی۔ اس تمام صورتحال نے امریکا کو زبردست دھچکا دیا ہے۔ جبکہ عالمی معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ اب امریکا کیلئے چین کو دنیا کی نئی سپر پاور بننے سے روکنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔

Facebook Comments
Share Button