تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

پاکستان نے برطانیہ سے سٹیڈیم میں مخالفانہ پروپیگنڈہ ،بینرزکا معاملہ اٹھا دیا

Share Button

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے،برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے امسال موسم خزاں میں متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے ،حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔جمعرات کو پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔اس دوران برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ (ورلڈ کپ 2019) کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرائے جانے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہتک آمیز رویے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے سٹیڈیم کا استعمال تشویشناک ہے،برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے امسال موسم خزاں میں متوقع دورہ پاکستان کی خبر خوش آئند ہے ،حکومت پاکستان اور عوام کنسنگٹن پیلس کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔(اح)

Facebook Comments
Share Button