تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا

Share Button

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا کہا تھا آج ون ڈے کیرئیرختم ہو گیا، افسردہ بھی ہوں لیکن کیرئیر سے مطمئن بھی ہوں، ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کھیلوں گا جو اگلے سال ہو گا: آل راونڈر

شعیب ملک نے ایک روزہ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا، آل راونڈر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا کہا تھا آج ون ڈے کیرئیرختم ہو گیا، افسردہ بھی ہوں لیکن کیرئیر سے مطمئن بھی ہوں، ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کھیلوں گا جو اگلے سال ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد شعیب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک روزہ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا کہا تھا آج ون ڈے کیرئیرختم ہو گیا۔ افسردہ بھی ہوں لیکن کیرئیر سے مطمئن بھی ہوں۔ یہ ایک بڑاپلیٹ فارم تھاہرفارمنس اہمیت رکھتی ہے،میں مجموعی طور پر مطمئن ہوں۔ افسوس ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، چیمپینز ٹرافی کی جیت یادگار لمحہ ہے۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ دو میچز کی پرفارمنس سے کسی کے بارے میں رائے نہیں بنانی چاہیے۔

پرفارمنس اچھی نہ ہو رہی ہو تو تبدیل کرنےمیں کوئی حرج نہیں۔ مجھے تبدیل کیا گیا اس کے بعد جیت بھی ملی۔ مجھے کوئی شکوہ نہیں کہ سینیرکھلاڑی کوباہر بٹھایا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔ شعیب ملک کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کھیلوں گا جو اگلے سال ہو گا۔ ٹی ٹوینٹی میں میری پرفارمنس سب کےسامنےہے، جب سےپاکستان ٹیم نمبرون بنی ہے۔میرا فوکس اب ٹی ٹوینٹی پر ہو گا ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دیکھوں گا کہ آگے کھیل سکتا ہوں یا نہیں۔ جب مجھے علم ہو گا کہ میرا فوکس نہیں ہے تو میں خودکرکٹ چھوڑ دوں گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف اکتوبر 1999ءمیں ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنےوالے آل راﺅنڈر نے287میچز میں 34.55کی اوسط سے 7534رنز بنائے،انہوں نے9سنچریاں اور44نصف سنچریاں بھی سکور کیں، وہ پاکستانی ٹاپ سکوررز کی فہرست میں انضمام الحق، محمد یوسف،سعید انور اور شاہد آفریدی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں،انھوں نے سب سے بڑی اننگز 143کی کھیلی،باﺅلنگ میں شعیب ملک نے39.18کی ایوریج سے 158شکار کیے ہیں، بہترین کارکردگی 19رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، شعیب ملک 2007ءسے 2009ءتک کپتان بھی رہے۔طویل کیریئر میں کئی اتار چڑھاﺅ دیکھنے والے آل راﺅنڈر نے نومبر 2015میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button