تازہ ترین

GB News

شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بائولر بن گئے

Share Button

پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹٹورنامنٹس کی تاریخ میں اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بائولر بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ورلڈ کپ میں بہترین بائولنگ کا نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، انہوں نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں 19 برس اور 90 دن کی عمر میں 6 وکٹیں لیکر یہ سنگ میل عبور کیا۔

انہوں نے 9.1 اوورز میں 35 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر پاکستان کی طرف سے ورلڈ کپ میں بہترین بائولنگ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ شاہین آفریدی نے 5 میچز میں مجموعی طور پر 16 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Facebook Comments
Share Button