تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

بلتستان یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے زمین حاصل کرلی،بہت جلد تعمیر شروع ہوگی ،رجسٹرار

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال) بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر غلام رضا،ٹریژیرر(خزانچی) راؤمحمد شریف، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ادریس نے کہاہے کہ بلتستان یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے چھومک ہوتونگ تھنگ پر ایک ہزار کنال زمین حاصل کی گئی ہیں اور بہت جلد یونیورسٹی کی تعمیر شروع ہوگی منصوبے پر ایک ارب ستر کروڑ روپے خرچ ہونگے چار سال کے عرصے میں عمارت مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی جو پیسے ایچ ای سی سے ریلز ہوئے ہیں وہ واپس نہیں گئے نیشنل بنک سکردو برانچ کے یونیورسٹی اکاونٹ میں پیسے موجود ہیں ایک ارب سے زائد رقم واپس جانے کی خبریں گمراہ کن اور نوزائیدہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی سازش ہے سکردو پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کو بدنام کرنے کیلئے مخصوص لابی سرگرم ہے ایسے میں ہم سب کو محتاط ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور یونیورسٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا جو لوگ یونیورسٹی کے اندر سے سینڈیکیٹ کی اندرونی کہانی باہر لیک کررہے ہیں وہ بڑے چور ہیں ہم نے کبھی نہیں کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوان دہشت گرد ہیں دہشت گرد کہنے کی بات تو درکنار ہم اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہیں خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہیکہ پورے گلگت بلتستان میں کہیں کوئی دہشت گرد نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کیلئے زمین حاصل کرنا بہت بڑا مشکل کام تھا سرفہ رنگا کے لوگ زمین دینے کیلئے بالکل تیار نہیں تھے یہ لوگ ہماری باتیں سننے کیلئے بالکل تیار نہیں تھے تاہم اعزازی سفیروں نے معاملے کو سنبھالیا اور سرفہ رنگا والوں کو یونیورسٹی کے لیئے زمین دینے پر قائل کرایا اگر اعزازی سفیر نہ ہوتے تو زمین حاصل کرنے معاملہ لٹک جاتا یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ اعزازی سفیروں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جارہاہے لوگ یقین نہیں کرتے ہیں تو یونیورسٹی کا اکاونٹ چیک کرسکتے ہیں جتنے سفیر بنائے گئے ہیں سب رضاکارانہ طورپر کام کررہے ہیں انہوں نیکہاکہ وی سی بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم خان اس سے قبل پانچ سال تک ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی(پنجاب یونیورسٹی) کے رجسٹرار رہ چکے ہیں پندرہ سال تدریس کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں یہ بلکل غلط ہے کہ انہیں فشریز ڈپارٹمنٹ سے اٹھا کر بلتستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنادیا گیا انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی ملک کی 192 یونیورسٹیز میں سے واحد یونیورسٹی ہے جس کا قانونی ڈھانچہ ڈیڑھ سال میں ہی مکمل کیاگیا کئی یونیورسٹیز ایسی ہیں جن کا قانونی ڈھانچہ تاحال نہیں بنایاگیا تمام فنڈز میرٹ اور قواعد و ضوابط کے تحت خرچ کئے جارہے ہیں فنڈز کا ہرگز غلط استعمال نہیں کیاجائیگا کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کیاجائیگا تمام تقرریاں عارضی بنیادوں پر میرٹ کے تحت کی گئی ہیں جس دن سینٹ اور سینڈیکٹ کی منظوری ملیگی مستقل بنیادوں پر تقرریوں کیلئے آسامیاں مشتہر کی جائیں گی لوگ بے شک تنقید کریں لیکن اصلاح کا پہلو میں سامنے رکھیں یونیورسٹی کا منصوبہ ختم ہوا اور نہ ہی یہ تاخیر کا شکارہوگا بلکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق کام شروع ہوگا پہلی قسط کے تحت20ملین روپے یونیورسٹی کے اکاونٹ میں منتقل ہوچکے ہیں یونیورسٹی ایک دوکمروں کا منصوبہ نہیں بلکہ بڑا منصوبہ ہے جو درجہ بندی کے تحت اپنی مقررہ مدت میں مکمل ہوگا منصوبے کی پری کوالیفیکشن ستمبر اور ٹینڈر اکتوبرکے مہینے میں متوقع ہے کوشش ہے کہ سینٹ کا اجلاس جلد سے جلد منعقد کیا جائے سلکشن بورڈ کا قیام بھی مستقبل کے منصوبے میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ سینٹ کا اجلاس صدر مملکت جوکہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کی باربار مصروفیات کے باعث تاخیر کا شکارہے جس دن صدر مصروفیات سے فارغ ہونگے سینٹ کا اجلاس منعقد ہوگا پھر تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم خان نے بلتستان کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر سخت موقف اختیار کیاہے اور نوزائیدہ یونیورسٹی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کرنے اور جاری باقی فنڈز میں کٹوتی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ منفی افواہیں پھیلارہے ہیں وہ بلتستان یونیورسٹی کے وقار کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں عوام افواہوں پرکان نہ دھریں یونیورسٹی میں بڑے کام ہورہے ہیں تنقید کرنے والے زمینی حقائق کو سامنے رکھیں۔

Facebook Comments
Share Button