تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نئے اضلاع کا نو ٹیفکیشن جعلی قراردیدیا

Share Button

گلگت(ثاقب عمر سے) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے نئے اضلاع کا نو ٹیفکیشن جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اضلاع کے حوالے سے جو کام پہلے کرنا تھا وہ بعد میں کیا اور جو کام بعد میں کرنا تھا وہ پہلے کیا اور اب وفاق کی منت سماجت میں لگے ہوئے ہیں ابھی تک نئے اضلاع کے لئے کوئی بھی فنڈ مختص نہیں ہوا ہے حفیظ الرحمن نے عجلت میں اس لئے یہ کام کیا کہ آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب خان ، و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں فتح اللہ خان ، شیخ نثار سرباز ، امجد زیدی،بیرسٹرخالدخورشید اور جاوید منوا نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے 4 اضلاع کا جھوٹا اعلان کیا جو ان کا مینڈیٹ ہی نہیں ہے احتساب کا عمل بہت جلد گلگت بلتستان میں شروع ہوگا اور کرپٹ ٹولہ جیل میں ہوگا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے منصوبے استور شونٹر روڈ کی بہت جلد عمران خان منظوری دینگے ۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے اضلاع کا جھوٹا اعلان کرکے عوام کو دھوکہ دیا اضلاع بنانے کا اختیار وزیر اعلی کے پاس نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اضلاع بننے چاہیئے لیکن وہ وفاق سے مشاورت کے بعد ہی بنائے جاسکتے ہیںان کا کہنا تھا کہ وفاق سے بات کرکے ان اضلاع کو فعال پی ٹی آئی ہی کرائے گی انھوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی سے وفاق نے گلگت بلتستان کا کوئی منصوبہ نہیں کاٹا ہے جبکہ مزید منصوبے دیئے ہیں استور شونٹر روڈ اور بٹو گاہ منصوبوں کو وفاق سے پی ٹی آئی ہی منظور کرائے گی اور پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے کرپشن کی انتہا کردی ہے بہت جلد گلگت بلتستان میں احتساب کا,عمل شروع ہوگا اور وزیر اعلی سمیت دیگر وزیر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے.ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بہت جلد گلگت بلتستان کا 10 روزہ دورہ کرینگے اور اہم منصوبوں کا اعلان کرینگے انہوں نے کہا کہ نیب آزادد ادارہ ہے وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا اور بڑے مگرمچھ بہت جلد نیب کے شکنجے میں ہونگے وزیراعلیٰ، ان کے رشتہ داروں۔دوستوں اور قریبی افراد کے بینک اکاونٹس کی چھان بین ہورہی ہے 2015 میں دال کھانے والا شخض آج کروڑوں کی جائیداد کا مالک بنا ہوا ہے بیورو کریسی آزاد ہے اور سب کی ہے صوبائی حکومت اور وزراء کے دباؤ میں نہ آئے تحریک انصاف نئے اضلاع کی مخالف نہیں ہے گورنر اور وفاقی حکومت کے ذریعے اضلاع کے قیام پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مزید حلقے بنانے کے لیے بھی کوشش کرے گی تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیا بہت جلد صوبائی صدر کا اعلان ہوگا اور صدارت کا نوٹیفیکیشن ہونے کے بعد جو بھی صدر ہوگا قابل قبول ہوگا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی تنظیم گورنر کے ساتھ ہے گورنر گلگت بلتستان تحریک انصاف جی بی کا چہرہ ہیں تحریک انصاف میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں اور نہ ہی گروپ بندی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی کے منصوبے ختم نہیں کیے اور نہ ہی کسی قسم کے فنڈ منجمد کیے وفاقی حکومت نے جی بی کے لیے نئے منصوبے رکھے اور فنڈ بھی جاری کیے ہیں الیکشن سے قبل وفاقی حکومت نئے اضلاع کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا اعلان بھی کرے گی مسلم لیگ ن کا وقت گلگت بلتستان میں ختم ہوگیاہے حکومت کا موقع ملنے کے باوجود مسلم لیگ بری طرح ناکام ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن ایک طرف عمران خان اور وفاقی حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی سے باز نہیں آ تے جبکہ پس پردہ ان سے مدد کی بھیک مانگتے ہیںشعبدہ باز وزیر اعلیٰ اپنی سستی شہرتِ کے لیے اور اپنی نا اہلی اور ناقابلیت کو چھپانے کے لیے وفاقی حکومت سے علاقے کے عوام کو بدزن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گورننس آرڈر2018 کی شق نمبر 116 کے تحت اس میں ترمیم کا اختیار صدر مملکت اور نئے اضلاع کے قیام کا عملی اختیار بھی وفاقی حکومت کے پاس ہے مگر حفیظ سرکار نے علاقے میں نئے اضلاع کے قیام کا اعلان اور پھر نو ٹیفکیشن بھی جاری کر کے اہل علاقہ کو گمراہ اور بے وقوف بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ اضلاع بنانے میں اتنے با اختیار ہیں تو پھر صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان آرڈر میں ترمیم کے ذریعے نئے اضلاع بنانے کی تجویز وفاقی حکومت کو کیوں بھیجی ہے۔

Facebook Comments
Share Button