تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

سابق دور حکومت میں صحت اور تعلیم کے پیشے کا مذاق اڑایا گیا ،وزیر اخلاق

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر)رکن کونسل ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر وزیر اخلاق حسین نے کہاہے کہ سابق دور حکومت میں صحت اور تعلیم کے پیشے کا مذاق اڑایا گیا نوکریوں کیلئے بولیاں لگ گئیں ترکھان،موچی،نائی اور سریا کاٹنے والے مستری کو بھی ٹیچر بھرتی کیاگیا میرٹ پر کہیں کوئی بھرتی نہیں ہوا رشوت کے بل بوتے پر نااہل لوگوں کو محکمہ تعلیم میں کھپاکر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں مگر ہم نے میرٹ پر تقرریاں کیں میرٹ پر اترنے والوں کا کبھی راستہ نہیں روکا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شفقت پبلک سکول میں پوزیشن ہولڈرطلبہ میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کا شعبہ بہت ہی حساس ہے ان شعبوں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے تھا لیکن سابق حکومت نے اندھادھند بھرتیاں کیں جب پچھلے دور حکومت میں ہماری دو بھابیوں نے ایجوکیشن میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان پاس کیا تو ایک بھابی کو یہ کہہ کر ڈراپ کردیا کہ ایک گھر سے دو بندے بھرتی نہیں ہوسکتے اس طرح تعلیم کے مقدس پیشے کے ساتھ بڑی گیم کھیلی گئی ہم نے اپنے دور میں میرٹ کو فالو کیا اور میرٹ پر آنے والوں کا راستہ نہیں روکا ورنہ ہم بھی بہانے کرکے میرٹ پر اترنے والوں کو روک سکتے تھے خدا گواہ ہیکہ موجودہ دور میں ایک گھر سے تین تین افراد محکمہ تعلیم میں میرٹ پر بھرتی ہوئے ہر لحاظ سے میرٹ کی بالادستی کی جنگ لڑی انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں اکثر پرائیویٹ سکولز صرف اور صرف کاروبار کررہے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں تاہم کچھ پرائیوٹ سکولز بہت ہی اچھے ہیں ان کی کارکردگی شاندار ہے ہم اچھے کام کرنے والے پرائیوٹ سکولوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں گے شفقت پبلک سکول نادار اور یتیم بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہاہے ہم اس فلاحی ادارے کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت تعلیم صحت اور کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر توجہ دے کر لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تذائین وآرائش کیلئے بھی اپنی بساط کے مطابق کام کیا ہے طلبہ اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز کریں شفقت پبلک سکول کے چیئرمین آخوند محمد حسین حکیم نے کہاہے کہ قومی ہیروز کو آج تک کسی قسم کا کوئی ایوارڈ نہیں دیاگیا آج پہلی مرتبہ کسی این جی او کی طرف سے مجھے خدمات کے عوض ایوارڈ دیا جارہا ہے جس پر میں مذکورہ این جی او کا شکریہ ادا کرتاہوں یہ روایت رہی ہے کہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کو جان بوجھ کر پیچھے رکھا گیا ہے انہیں کبھی سامنے نہیں لایا گیا قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی ہر سطح پر ہونی چاہیئے تاکہ قوم ترقی میں آگے بڑھ سکے انہوں نیکہاکہ ایس ڈبلیو نے نادار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرکے مستحسن اقدام اٹھایا انہوں نے کہاکہ وزیر عابد اور بھٹو کھرگڑونگ جیسے مخیر حضرات پر ہمیں فخر ہے ایسے لوگ دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں حسنین تبسم نے کہاکہ ہمیں پہلے ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا پھر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بہتر نتیجہ اخذ کیا جاسکے ایس ڈبلیو کے نمائندے کاچو میثم نیکہاکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کرکے دل کو سکون ہوتا ہے ہم آئندہ بھی پوزیشن لینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments
Share Button