تازہ ترین

Marquee xml rss feed

چونیاں واقعہ:وزیراعلیٰ کا ملزمان کی نشاندہی کرنیوالےکونقد انعام دینےکا اعلان جوبھی ملزمان کی نشاندہی کرے گا اس کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، معطل افسران کی پوسٹنگ ... مزید-تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے کینسر کے مریضوں کی دوائیاںبند کردی‘پرویز ملک کینسر کی دوائی نہ ملنے کیوجہ سے مرنیوالے 4 مریضوں کے قتل کا مقدمہ وزیر صحت کیخلاف درج کیا ... مزید-آئی جی پنجاب سے کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات دوران ملاقات منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کیلئے انفارمیشن شیئرنگ کو مزید ... مزید-آئی جی سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات ، سیکیورٹی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال-اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا-مہنگائی کی صورتحال آئندہ دو سال تک ایسی ہی رہے گی، ڈپٹی گور نر اسٹیٹ بینک-وزیراعلی سندھ کا پوری صفائی کا کام دستاویزی طریقے سے کرنے کا حکم ہر ضلع صاف کرکے ڈی ایم سی کے حوالے کرنا ہے ، ڈیم ایم سی کو چاہیے پھر صفائی کو برقرار رکھیں،مراد علی شاہ ... مزید-Careem اور MicroEnsure کے باہمی اشتراک سے انشورنس ایپ متعارف کروا دی گئی کریم اور MicroEnsure کے اشتراک سے کریم ایپ کے تمام صارفین (بشمول کریم کپتان اور مسافر) کے لیے ایسی سہولیات متعارف ... مزید-سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کے خلاف شکایت کرنے والی فیشن بلاگر آمنہ عتیق اگلے ہی روز مردہ حالت میں پائی گئی آمنہ عتیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے شوہر کے ناروا ... مزید-حکومت اورعوام کو تیل اورگیس کے ذخائرکی بڑی خوشخبرمل گئی گولارچی میں خام تیل اورگیس کے 2 بڑے ذخائردریافت، تیل اورگیس کے ذخائرکی تعداد 8 ہوگئی، علاقے میں تیل اور گیس کے ... مزید

GB News

انگلینڈ آسٹریلیا کو ہرا کر چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا

Share Button

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل میں چوتھی مرتبہ رسائی حاصل کر لی۔ 224 رنز کا ہدف مورگن الیون نے با آسانی 33 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ جیسن روئے نے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 223 رنز بنا سکی۔ سمتھ 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر 7 کھلاڑی ڈبل فیگر نہ کراس نہ کر سکے۔ ووکس اور عادل راشد نے 3.3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ اس سے قبل 1979، 1987، 1992 کے فائنل کھیل چکا ہے تاہم ہر بار فیصلہ کن مرحلے میں ناکام رہا۔ کیویز اور کرکٹ کے بانی ملک کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹائٹل کے حصول کیلئے 14 جولائی کو ٹکرائیں گی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے کیا، دونوں جارحانہ بلے بازوں نے شروع میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم بعد میں سکور کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کیا۔ اس دوران جیسن روئے نے کینگروز باؤلرز کی خوب دھنائی کی۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 124 رنز پر گری، جونی بیرسٹو 34 سکور بنا کر فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبییو ہو گئے۔ دوسرا نقصان جیسن روئے کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بیٹسمین جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی اس اننگز میں 9 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔جوئے روٹ نے 49 سکور کی باری کھیلی، مورگن نے 40 رنز بنائے۔ سٹارک اور کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ اس سے قبل 1979، 1987، 1992 کے فائنل کھیل چکا ہے تاہم ہر بار فیصلہ کن مرحلے میں ناکام رہا۔ کیویز اور کرکٹ کے بانی ملک کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ٹائٹل کے حصول کیلئے 14 جولائی کو ٹکرائیں گی۔اس سے قبل کینگروز کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کیا، تاہم دونوں اوپنر اس بار بڑی پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہے، دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان فنچ جوفرا آرچر کی ان سوئنگ بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بیٹسمین نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا جو ضائع گیا۔تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر ڈیوڈ وارنر کرس ووکس کا نشانہ بن گئے، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 11 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ 14 کے مجموعی سکور پر ووکس نے ایک مرتبہ پھر شاندار گیند کرتے ہوئے پیٹر ہینڈز کومب کو بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین صرف 4 رنز کی باری کھیل سکے۔سمتھ اور وکٹ کیپر الیکس کیری نے سکور کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا اور شاندار 103 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، اس دوران وکٹ کیپر بیٹسمین کا آرچر کی گیند پر جبڑا ٹوٹ گیا تاہم پلیئر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے جبڑے کے ساتھ بیٹنگ کی۔ سمتھ اور کیری کی شراکت داری کا اختتام عادل رشید نے کیا۔ بیٹسمین جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیپ وکٹ پر جیمز وینس کو کیچ دے بیٹھے۔اسی اوور میں سپنر نے آل راؤنڈر مارکس سٹونز کو ایل بی ڈیبیو کر دیا۔ گلین میکسیویل نے اننگز کے دوران جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا تاہم آرچر نے زبردست گیند کرتے ہوئے وکٹ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ کمنز بھی 6 رنز بنا کر سپنر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے۔ سٹیو سمتھ نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 119 گیندوں پر 85 رنز کی باری کھیلی اور بٹلر کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے ساتھ مل کر 51 رنزکی پارٹنر پش بنائی۔نویں وکٹ مچل سٹارک کی گری جو کرس ووکس کی گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 29 سکور بنائے۔ آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بہرنڈروف تھے جنہوں نے 1 رن بنایا۔ ووڈ نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 223 رنز بنا سکی۔ عادل راشد اور کرس ووکس نے تین تین شکار کیے، آرچر کے حصے میں دو وکٹیں آئی۔

Facebook Comments
Share Button