تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

وزیراعظم نے سی پیک کمیٹی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ختم کرادی، مشیر اطلاعات

Share Button

مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گلگت بلتستان میں 22صدر اور 18 جنرل سیکرٹری ہیں ۔ یہ سارے خود ساختہ تیس مار خان بنے ہوئے ہیں ۔جبکہ گلگت بلتستان میں ان کا سنگل یونٹ تک نہیں اور بات اضلاع کی کرتے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ نئے اضلاع بنانے پر خود عمران خان وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کو مبارک باد دے چکے ہیں اور یہ یہاں خالی ڈھول بجا رہے ہیں۔شمس میر نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کا بھٹکا ہوا قافلہ ہے جس کی کوئی منزل نہیں۔ شمس میر نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کو وزیر اعظم عمران خان کے پاس دینے کے لئے بہت کچھ تھا لیکن انہیں کچھ دینے سے پہلے ان کا شیرازہ بکھر گیا۔ اب وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نہیںبلکہ خود عمران خان بھی یہاں اعلانات کریں تو کچھ ہونے والا نہیں کیونکہ اب عوام ان کے اعلانات پر یقین نہیں کریں گے۔شمس میر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی سی پیک کمیٹی میں نمائندگی ختم کروا دی ہے۔صوبائی حکومت ، یہاں کی سیاسی جماعتیں اور عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے اس مذموم فیصلے پر مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے مفادات کے خلاف وزیر اعظم کو غیر منصفانہ فیصلے نہیں کرنے دیں گے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کا مدینہ کی ریاست والا اعلان بھی ہوائی تھا۔احتساب کے نام پر سیاسی انتقام عروج پر ہے۔یہ نیا پاکستان نہیں یہ IMFکا استحصالی پاکستان ہے۔ شمس میر نے کہا کہ نئے اضلاع کے قیام پر PTIاتنی حواس باختہ ہے کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی کیفیت ہے۔ یہ اپنے وجود کے احساس کے لیے وزیر امور کشمیر سے اعلان کروا کر فیس سیونگ اگر کرنا چاہے تو کرلیںکیونکہ نئے اضلاع کے نوٹیفیکیشن ، قیام اور عمل درآمد ہونے کے بعد تو PTIآئی گئی ہو گئی ہے ۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہمارے چار اضلاع پر بات کرنے کی بجائے راجہ جہانزیب یاسین کو ضلع بنانے کے صدر مملکت کے اعلان کا تو نوٹیفیکیشن یاسین کی عوام کو دکھا دیں ۔ شمس میر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مختلف دھڑے آپس کی جنگ کے بعد اب گورنر کے خلاف گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والا کردار ادا کر رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کے سامنے PTI اب بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ جس پارٹی میں نظم و ضبط نہیں اسکی گورننس صرف افرا تفری ہی ہوتی ہے جو ہمیں وفاق اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی صورت میں نظر آرہی ہے۔

Facebook Comments
Share Button