تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

پاکستان نے کرتار پور راہداری پر اسی فیصد کام مکمل کرلیا، دفتر خارجہ

Share Button

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دعوت پر وزیر اعظم 21جولائی کو امریکہ جائیں گے، پاکستان، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے،رپورٹ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مفصل ثبوت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے، عالمی برادری بھارت کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے مظالم سے روکے، پاکستان نے کرتار پور راہداری پر 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، کرتار پور معاملے پر 14 جولائی کو واہگہ میں بھارتی وفد کیساتھ ملاقات ہے، کلبھوشن کیس پر عالمی ثالثی عدالت سترہ جولائی کو فیصلہ سنائے گی،پاکستان نے اچھی تیاری کی اچھے کی امید ہے،فیصلے پر تبصرہ قبل از وقت ہو گا،وذیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے رپورٹس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے اعلی سطحی رابطے جاری ہیں،مناسب وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وحشیانہ بربریت جاری ہے۔ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید ایک کشمیری شہید ہوا ہے۔بھارتی فورسز کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے کالے قانون کے تحت معصوم لوگوں کی جان سے کھیلنے کا لائنس دیا گیا ہے۔ پاکستان، اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے۔رپورٹ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مفصل ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے، عالمی برادری بھارت کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے مظالم سے روکے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دعوت پر وزیر اعظم 21جولائی کو امریکہ جائیں گے، امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی کو واشنگٹن جائیں گے، وذیر اعظم بائیس جولائی کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،پاکستان، اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر پابندیوں کا مکمل اطلاق کر رہا ہے۔پاکستان نے کسی شمالی کورین شہری کو ویزہ جاری نہیں کیا۔وذیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے رپورٹس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے اعلی سطحی رابطے جاری ہیں۔مناسب وقت پر اعلان کر دیا جائے گا۔ کرتار پور راہداری پر پاکستان نے کافی کام کر لیا۔پاکستان نے کرتار پور راہداری پر 80 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button