تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

حکومت چین کے تعاون سے سپیشل اکنامک زونز کی جلد تکمیل یقینی بنائے گی، خسرو بختیار

Share Button

چینی بزنس وفد نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں پہلے مرحلے میں تقریباً ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا جبکہ و فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کر کے باہمی صنعتی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں،حکومت چین کے تعاون سے اسپیشل اکنامک زونز کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہے، حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں،اسپیشل اکنامک زونز سے روزگار کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعتوں کی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس میں بزنس ٹو بزنس تعاون، گوادر کی ترقی، سماجی و معاشی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون پر فوکس کیا جائے گا۔جمعرات کووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے چینی بزنس اور سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کر کے باہمی صنعتی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔اسپیشل اکنامک زونز سے پاکستان کی صنعتی ترقی کو نئی جہت ملے گی۔ اسپیشل اکنامک زونز سے روزگار کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعتوں کی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ چینی بزنس وفد نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں پہلے مرحلے میں تقریباً ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

Facebook Comments
Share Button