تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 465اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی

Share Button

محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 465 ریکروٹس نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم سینٹر پببی کھاریاں سے چار ہفتے کی خصوصی تربیت مکمل کرلی ہے آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت کے لیے پاک فوج کے اعلی حکام سے خصوصی بات چیت کے بعد روانہ کیا تھا. شدید گرمی کے باوجود تمام اہلکاروں نے پاک فوج کی زیرنگرانی چار ہفتوں پر مشتمل خصوصی تربیت مکمل کی جسے پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور تربیتی سینٹر کے اساتذہ نے بے حد سراہا. 465 پولیس اہلکاران کی خصوصی تربیت مکمل کرکے باقاعدگی سے پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی سے گلگت بلتستان پولیس کو سکیورٹی خدمات میں بڑی پیشرفت ملے گی. مذکورہ اہلکاروں کی تربیت مکمل ہونے پر پبی کھاریا ں میں این سی ٹی سنٹر میں پاسنگ آوٹ پروگرام منعقد کیاگیا جس میں اعلیٰ پولیس آفیسران نے شرکت کی.جی بی پولیس کی طرف سے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اے آئی جی طفیل احمد میر نے شرکت کی. طفیل احمد میر نے اِس موقع پر کہا کہ ایس پی یو کے 465 اہلکاران کی فوج کے زیر نگرانی میں چار ہفتوں کی جدید تربیت کے تکمیل کے بعد یونٹ سی پیک سیکیورٹی اور وی وی آئی پی سیکیورٹی کو بہتر طریقے سے سرانجام دیا جاسکے گا۔

Facebook Comments
Share Button