تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

کشمیر کی سیاسی شخصیت نے عمران خان اور حفیظ الرحمن میں انڈر سٹینڈنگ کرائی، امجد ایڈووکیٹ

Share Button

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرامجد حسین ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی ایک بڑی سیاسی شخصیت نے حفیظ الرحمن اورعمران خان کی ”انڈر سٹینڈنگ ”کرائی ہے کشمیری لیڈر نے دونوں کی ملاقات کرائی جس کے بعد حفیظ الرحمن نے اپنا مرشد بھی تبدیل کردیا ہے، کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس بات کی سب سے واضح دلیل یہ ہے کہ حفیظ الرحمن کے قائد نواز شریف ایک سال سے جیل میں ہیں اس دوران انہوںنے اپنے قائد سے ایک بھی ملاقات نہیں کی ، جس کی وجہ سے حفیظ کو عہدہ ملا اسی کیلئے ان کے پاس آج ٹائم نہیں جبکہ اسی دوران عمران خان سے چارمرتبہ ملے اس انڈرسٹینڈنگ کے بعد عمران خان اپنی پارٹی اور گورنر کی بجائے حفیظ الرحمن کو زیادہ سنتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں ،امجد ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ گورنراور پارٹی ممبران میں جو سنگین اختلافات چل رہے ہیں اس کا بنیادی کرداربھی حفیظ الرحمن ہیں حفیظ الرحمن اندرونی طورپر اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں جو لوگ گورنر کے خلاف بولتے ہیں وہ کبھی بھی حفیظ الرحمن کے خلاف نہیں بولے کیونکہ ان کے درمیان بھی انڈرسٹینڈنگ ہے اور آپس میں ملے ہوئے ہیں راجہ جلال بذات خود شریف ہیں ان کو وزیراعلیٰ اپنے اشاروں پر چلا رہے ہیں، جب ہمارے دور حکومت میں وفاق میں ن لیگ کی گورنمنٹ آگئی تو حفیظ الرحمن اس وقت غیر اعلانیہ وزیراعلیٰ بنے ہوئے تھے اور کشمیر افیئرز کے ذریعے روزنئے لیٹر جاری کر کے سکیموں کو روک کر رکاوٹیں کھڑی کرتے تھے لیکن اس وقت وفاق میں پی ٹی آئی اورصوبے میں اپناگورنر ہونے کے باوجود پی ٹی آئی مفلوج ہے ان کا کوئی کردار نہیں ،جب سے راجہ جلال گورنر بنے ہیں تب سے حفیظ الرحمن کی کرپشن پہلے سے بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ 25جولائی یوم سیاہ کے حوالے سے اپوزیشن کے متفقہ فیصلے پر بھی حفیظ الرحمن عمل نہیں کریںگے وہ یہاں یوم سیاہ نہیں منائیں گے، گلگت بلتستان میں نوازشریف کے حق میں کوئی بولنے والا نہیں، خود ن لیگ بھی تیار نہیں، انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ دوسال سے خالی ہے ابھی خبریں آرہی ہیں کہ ایک سمری کے ذریعے وزیراعلیٰ کو اختیار دیا جارہا ہے یہ کون سا قانون ہے ہم ایسے کسی بھی کالے قانون اور اورفارمولے کو مسترد کرتے ہیں ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

Facebook Comments
Share Button