تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

تاجروں کی ہڑتال کا جواز نہیں، شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کرسکتے، چیئرمین ایف بی آر

Share Button

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کرنے کا کوئی جواز نہیں ، اگر معاملات حل نہیں ہوئے تواللہ مالک ہے لیکن تاجر برادری کے ساتھ معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کی جا سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ، پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامناہے جبکہ ہمیں کوئی ڈیڈ لاک نہیں پیداکرنا ، مسائل کو طریقے سے ہینڈل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررز کی درآمدی خام مال پر ایگزیمیشن سر ٹیفکیٹ کا خود کار نظام کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ چیئر مین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی انڈسٹری بند نہیں ہے جبکہ مسائل کی گہرائی بہت زیادہ ہیں اور فرنٹ پر کوئی اوربیک پر کوئی اور ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کیا معاملات ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر کہتے ہیں کہ شناختی کارڈ کی شرط ختم کریں تو باقی سب مان جائیں گے لیکن حکومت شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف سیکشن114کے تحت نوٹسز جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور پہلے بھی لوگوں کو بے نامی جائیدادیں ظاہر کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا اور بہت وقت بھی دیا گیا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button