تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق معاوضے نہ دیئے تو احتجاج کریں گے، متاثرین ایئرپورٹ

Share Button

گلگت ایئرپورٹ اراضی متاثرین نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین ائیرپورٹ کو وفاقی محتسب کے فیصلے پر عملدآمد کرتے ہوئے فوری طور پر معاوضوں کی ادائیگی اور متبادل زمین فراہم کرے بصورت دیگر متاثرین،ائیرپورٹ کو بندکرکے شدید احتجاج کریں گے مولانا خلیل احمد قاسمی،سید محمد علی شاہ،آصف حسین،جمیل عباس،حاجی محمد جلال،حاجی فردل خان،انورعلی قزلباش،حاجی ظہور،ودیگر نے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، انہوں نے کہا کہ کہ قیام پاکستان کے فوراًبعد گلگت ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے 128گھرانوں سے سینکڑوں کنال اراضی حاصل گئی جس کے معاوضے آج تک متاثرین کو ادانہیں کئے گئے،جس کے خلاف متاثرین نے وفاقی محتسب میں کیس دائر کرنے کے بعد عدالت نے متاثرین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1144کنال اراضی متبادل زمین فراہم کرنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو حکم جاری کیا جس کی روشنی میں مقامی حکومت نے جگلوٹ کے مقام پر متاثرین کے لئے 1144کنال زمین متاثرین کے نام پرالاٹ کیااور بعد میں چھلمس داس کے مقام پر زمین متاثرین کے نام پر الاٹ کیا متاثرین کی آباد کار ی کے لئے زمین انتقال کرکے حوالے نہیں کیاگیا جس کے باعث متاثرین ائیرپورٹ کے 128خاندان جوآج 60ہزار نفوس پر مشتمل ہوگئے ہیں شدید متاثر ہیں اور دردر کی ٹھوکریں کھانے ہوئے تین تین مرلے کے گھروں میں رہائش پذیر ہونے پر مجبور ہیں متاثرین نے کہا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے گلگت بلتستان حکومت کے حکام بالاکو فیصلے پر عملدرآمد کے لئے 12دفعہ خطوط لکھے گئے ہیں مگر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے تمام پرشواہد موجود ہیں متاثرین کے کہا کہ مقامی حکومت کی طرف سے متاثرین کی آباد کاری اور زمینوں کے معاوضوں کی عدم ادائیگی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے خلاف متاثرین ائیرپورٹ اپنے حق کے حصول کے لئے بھرپورجدوجہد کریں گے، انہوں نے کہا کہ متاثرین ائیرپورٹ کے جائز مطالبات کے حل کے لئے وزیراعلیٰ نے بھی کئی بار یقین دہانی کرائی مگر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی جس کے باعث متاثرین میں شدید مایوسی ہوئی ائیرپورٹ متاثرین نے وفاقی حکومت اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے وہ متاثرین کے مطالبات کے حل کے لئے کردارادا کرٰیں۔

Facebook Comments
Share Button