تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

اپوزیشن سینیٹ کو آزاد اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتی، فردوس عاشق

Share Button

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ریاستی اداروں کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا،جمہوریت میں ادارے مضبوط اور افراد ان کے تابع ہوتے ہیں،اقتدار کے بھوکوں نے اداروں کو کمزور کرکے انہیں اپنے تابع کیا،پہلی بار پاکستانی وزیراعظم کاامن پسند ملک کے سربراہ کے طور پر خیر مقدم کیا جارہا ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان خطے اور عالمی برادری میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت و توقیر بڑھے گی،.وائٹ ہاؤس کے خیر مقدمی بیان سے سیاسی پنڈتوں کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں،حکومت وفاق اور ریاست کے ادارے کیساتھ کھڑی نظر آئیگی،ہم اپنے آئینی اداروں کو مضبوط اور خود مختار بنائیں گے.اپوزیشن کبھی ریاستی اداروں اور کبھی عدالتوں پر رسہ کشی کرتی ہے۔جمعرات کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اصلاحات کو اہم ترجیح قرار دیا،آئی ایم ایف نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بری کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیا،آئی ایم ایف نے اس حوالے سے باقاعدہ اخباری بیان جاری کیا،آئی ایم ایف کے مطابق سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت خراب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے بعض بارہویں کھلاڑی پارلیمنٹ کو اپنی مرضی کے تابع کرنا چاہتے ہیں،پہلے چیئرمین سینیٹ کو خود منتخب کیا،اب انہی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی.عوام پوچھ رہی ہے کہ اپنا ہی منتخب کردہ چیئرمین سینیٹ ان کو قابل قبول کیوں نہیں؟ایسا نظر آتا ہے کہ شاید چیئرمین سینیٹ نے ”ظل سبحانی” کی خواہشات کو تسلیم نہیں کیا،آئی ایم ایف نے عمران خان کے بیانیے کی تصدیق کی.پارلیمنٹ کا ایوان بالا سینیٹ وفاق کی علامت ہے.اپوزیشن نے وفاق کی علامت کو سیاسی اکھاڑا بنایا ہوا ہے.اپوزیشن سینیٹ کو آزاد اور خود مختار نہیں دیکھنا چاہتی۔

Facebook Comments
Share Button