تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

ملک میںجمہوریت پسندوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، بلاول

Share Button

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے کہوں گا کہ غیر جمہوری روایت کو بند کریں، عمران خان نیویارک میں ہوں یا اسلام آبادمیں ،ہم جمہوری کام جاری رکھیں گے،پارلیمان کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے مجھ پر دوشہیدوں کا بوجھ ہے، ان کے خون پرکبھی سودے بازی نہیں کروں گا ،نالائقی کابوجھ ٹیکس اور مہنگائی کی صورت میں نکل رہا ہے، کسی اپوزیشن رکن نے این آر او کی بات نہیں کی نہ پیسے کی بات کی ،این آر او کی ضرورت خان کی ہے ،اپوزیشن کو کہتے ہیں کوئی راستہ نکالو پیسا دے کر باہر زندگی گزارو،ہم اصول پسند لوگ ہیں ،خان صاحب اپنے لیے پلی بارگین مانگتے ہیں ،صادق سنجرانی ہماری حمایت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے ،میں حاصل بزنجو کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی توثیق کرتاہوں ،صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ وہ جمعرات کو سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلبزکا جمہوریت کی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ہے، جمہوریت پسندوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، الیکشن کے عمل میں بلاوجہ ادارے کو متنازع بنایا جارہا ہے، جمہوری، انسانی حقوق کے محفوظ ہونے تک معاشی حقوق بھی محفوظ نہیں ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سے کہوں گا کہ غیر جمہوری روایت کو بند کریں، عمران خان نیویارک میں ہوں یا اسلام آبادمیں ،ہم جمہوری کام جاری رکھیں گے،اپوزیشن سے واضح کہا ہے کہ پارلیمان کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے،مجھ پر دوشہیدوں کا بوجھ ہے، ان کے خون پرکبھی سودے بازی نہیں کروں گا.،امید کرتا ہوں کہ حاصل بزنجو اس عہدے پر اچھے طریقے سے کام کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کابوجھ ٹیکس اور مہنگائی کی صورت میں نکل رہا ہے، کسی اپوزیشن رکن نے این آر او کی بات نہیں کی نہ پیسے کی بات کی ،این آر او کی ضرورت خان کی ہے ،اپوزیشن کو کہتے ہیں کوئی راستہ نکالو پیسا دے کر باہر زندگی گزارو،ہم اصول پسند لوگ ہیں ،خان صاحب اپنے لیے پلی بارگین مانگتے ہیں ،صادق سنجرانی ہماری حمایت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے ،میں حاصل بزنجو کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی توثیق کرتاہوں ،صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پر استعفا دینا چاہیے کیونکہ وہ ہمارا اعتماد کھوچکے ہیں ،عوام دشمن بجٹ واپس لے کر عوام دوست بجٹ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے، پنجاب، خیبر پختونخوااور سندھ کو پیسے کم دیے جارہے ہیں، ہر چیز پر ٹیکس لگ رہے ہیں مہنگائی کاسونامی آگیا ہے، غریب پس رہے ہیں ، نالائق،دھاندلی زدہ، سلیکٹڈ،کٹھ پتلی حکومت کوعوام کاکوئی احساس نہیں۔

Facebook Comments
Share Button