تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ضروری مرمت 26 سے 30 اکتوبر تک روزان� بجلی کی �را�می معطل ر�ے گی،کیسکو-احتساب عدالت نے جعلی �ائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ملزم 10 سال کے لئے سرکاری ع�دے اور مراعات کیلئے نا ا�ل قرار، ... مزید-بادشا�ی مسجد کی بحالی و تزئین نو کا �یصل�،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جامع پلان جلد تیار کرنے کی �دایت، کمیٹی تشکیل اوقا� کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن اورداتا دربار ... مزید-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محمد نواز شری� کو علاج معالجے کی ب�ترین س�ولتیں �را�م کرنے کی �دایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابین� کا اجلاس، پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری کسی کو عوام کے معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کی �رگز اجازت ن�یں دی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے و�اقی وزیر قانون بیرسٹر �روغ نسیم کی ملاقات عمومی صورتحال اور وکلاء کی �لاح و ب�بود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادل� خیال-ناردرن نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پ�لی پوزیشن حاصل کرلی-’’وائس آ� الحمرا ‘‘ کا �ائنل آج منعقد �وگا،ملک میں گائیکی کا مستقبل شاندار �ے،اط�ر علی خان-صدرمملکت ڈاکٹر عار� علوی کی ش�نشا� جاپان نارو �یٹوکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت صدر مملکت اور خاتون اول نے ش�نشا� جاپان کو مبارک باد اورش�نشا� جاپان کی طر� سے دیئے گئے ... مزید-حکو مت صوبے میں کاروباری ا�راد کی حوصل� ا�زائی ،سرمای� کاری کے �روغ کیلئے مختل� اقدامات اٹھا ر�ی �ے،اکبر ایوب خان وزیر مواصلات کے پی کے

GB News

نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کے تحت مکانات کی قیمت عام لوگوں کی پہنچ میں ہوگی، وزیراعظم

Share Button

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقہ مستفید ہوگا اور اس کے تحت ملک بھر میں مکانات تعمیر کئے جائینگے ،منصوبے کے تحت مکانات کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہوگی،منصوبے کے تحت اہل افراد کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوگی،بڑے شہروں کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بھی سکیم شروع کررہے ہیں۔وہ جمعرات کو اسلام آباد کے زون 4میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب کر رہے تھے ۔وزیراعظم عمران خان نے 18500 مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ساڑھے 18ہزار میں سے 10ہزار مکان غریبوں کیلئے مختص ہوں گے،نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 50لاکھ مکان تعمیر ہونگے،نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقہ مستفید ہوگا ۔وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ملک بھر میں مکانات بنائے جائیں گے،منصوبہ سرکار اور نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا،حکومت منصوبے کیلئے اراضی فراہم کرے گی،نجی شعبہ اراضی پر مکانات کی تعمیر کرے گا،منصوبے کے تحت مکانات کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہوگی،منصوبے کے تحت اہل افراد کے ناموں کی قرعہ اندازی ہوگی،بڑے شہروں کی کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے بھی سکیم شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کی جگہ پکے مکانات تعمیر کرکے دیئے جائیں گے،سکیم کا آغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادیوں سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب شخص اپنا گھر بنانے کی استطاعت نہیں رکھتا ،دنیا بھر میں بینک مکانات کی تعمیر کیلئے سستے نرخوں پر قرضے دیتے ہیں،پاکستان میں قانون نہ ہونے کے باعث یہ سلسلہ شروع ہی نہیں ہوسکا،اس بارے میں ہم نیا قانون متعارف کرانے جارہے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر تارکین وطن کے مشکور ہیں ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ ہوا ، جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات زر بھیجنے پر تارکین وطن کے مشکور ہیں ، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ ہوا ۔ ترسیلاب زر کا مجموعی حجم21ارب80کروڑ ڈالر سالانہ ہو گیا ہے ۔ گزشتہ سال ترسیلات زر میں2.9فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ اس سال کی ترسیلات پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ ہے جبکہ پچھلے سال ترسیلات زر میں صرف 2.9فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Facebook Comments
Share Button